جموں و کشمیر کو دوبارہ غیر مستحکم کرنے کی سازشیں رچی جارہی ہیں:رویندر رینا

0
0

کہا شہری ہلاکتوں پر روک لگنی چاہئے اور ملوثین کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جانا چاہئے

یواین آئی

سری نگر؍؍جموں وکشمیر بی جے پی یونٹ کے صدر رویندر رینا نے پیر کے روز کہاکہ مرکزی زیر انتظام علاقے میں حالات کو درہم برہم کرنے کی سازشیں رچائی جارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو امن و استحکام برقرار رکھنے کی خاطر اپنا تعاون فراہم کرنا چاہئے۔

https://jkbjp.in/
ان باتوں کا اظہار موصوف نے بڈگام میں تعزیت پرسی کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ گگن گیر دہشت گردانہ حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے کیونکہ دہشت گردوں نے عام شہریوں کو نشانہ بنایاجن میں ڈاکٹر شاہنواز بھی شامل تھا۔ان کے مطابق ڈاکٹر شاہنواز انسان دوست شخصیت کے مالک تھے اور پورے علاقے کے لوگ اس کو عزت کی نظروں سے دیکھتے تھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جموں وکشمیر میں شہری ہلاکتوں پر روک لگنی چاہئے اور ملوثین کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جانا چاہئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جہاں حکومت اور سیکورٹی ایجنسیاں حالات سے نمٹنے میں اپنا کام کر رہی ہیں تو مقامی لوگوں کو بھی امن و امان کو برقرار رکھنے کی خاطر سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ اپنا بھر پور تعاون فراہم کرنا چاہئے۔

https://lazawal.com/?cat=

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا