روہنگیا بچے پوری دنیا کی ذمہ داری:پرینکا چوپڑہ

0
0

کہاکیا ہمیں ابھی مزید نفرت پھیلانی ہے ؟ اگر ہمارے بچوں کے ساتھ ایسا ہوگا تو کیا ہوگا؟
یواین آئی

ڈھاکہ؍؍بالی وڈ اداکارہ اور یونیسیف کی خیر سگالی سفیر پرینکا چوپڑہ نے روہنگیا بچوں کے تیئں دنیا کے تمام ممالک سے جذباتی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پناہ گزین روہنگیا بچے دنیا کی ذمہ داری ہیں اور ہر بچے کو بہتر مستقبل اور انسانیت کو اپنا تعاون دینے کا حق ہے ۔محترمہ چوپڑہ نے بنگلہ دیش کے کاکس بازار میں دنیا کے سب سے بڑے پناہ گزین کیمپ کے چار روزہ دورے کے بعدراجدھانی ڈھاکہ میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا ”ہر بچے کو بہتر مستقبل اور انسانیت کو اپنا تعاون دینے کا حق ہے ”۔ روہنگیا پناہ گزینوں پر پڑی مانسون کی مار کا اشارہ کرتے ہوئے محترمہ چوپڑہ نے کہا”بہت کچھ کیا جانا باقی ہے ۔ روہنگیا بچے دنیا کی ذمہ داری ہیں۔ ان کے پاس کہیں بھی جانے کا کوئی متبادل نہیں ہے ان کے پاس ایسا کچھ بھی نہیں ہے جسے وہ اپنا کہہ سکیں”۔ محترمہ چوپڑہ نے خبردار کیا کہ بچوں کی ایک نسل تعلیم کے بغیر تشدد کا آسان نشانہ بنی ہوئی ہیں۔ انہوں نے سوال کیا ”کیا ہمیں ابھی مزید نفرت پھیلانی ہے ؟ اگر ہمارے بچوں کے ساتھ ایسا ہوگا تو کیا ہوگا؟ عالمی شہری ہونے کے ناطے یہ بچے پوری دنیا کی ذمہ داری ہیں جن بچوں کے لئے میں کام کرتی ھوں و وہ میرے بچے ہیں” ۔محترمہ چوپڑہ نے کہا کہ ایک سات سالہ بچہ کی تصویر بنائی جس میں ایک فٹ بال کے میدان پر بچے فٹ بال کھیل رہے ہیں اوراوپر سے ہیلی کاپٹر گولیا ں برسا رہے ہیں۔ان کے گھروں پر راکٹ لانچر سے میزائل داغی جارہی ہے ۔ اگست-ستمبر کے مہینے میں سرحد پار کرتے وقت روہنگیا کے جسم کے حصے کاٹے کاٹے ہیں۔ انہوں نے کہا، ”ان بچوں کی عمر صرف پانچ سے چھ سال ہے ۔ ان کے پاس صرف یادیں باقی ہیں۔ وہ صرف اتنا جانتے ہیں”۔پناہ گزینوں کیمپوں میں یونیسیف کے لئے گئے کام کی مثال پیش کرتے ہوئے ، انہوں نے کہا، ”چھ ماہ کے بعد ان کی بنائی تصویروں میں بنگلہ دیش، طلوع آفتاب، سرسبز، اساتذہ اور چھتیں شامل تھیں۔ صرف چھ ماہ میں اس تبدیلی کا سبب ان کے ساتھ کیا جانے والا انسانی سلوک تھا”۔محترمہ چوپڑہ نے روہنگیا پناہ گزینوں کے لئے ہمدردی ظاہر کرنے اور اپنی سر حدیں کو کھولنے کے لئے بنگلہ دیش کی حکومت کی تعریف کی۔ اس سے قبل انہوں نے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ سے ملاقات کی اور پناہ گزینوں کے کیمپوں میں بچوں کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔سوشل میڈیا پر بھی محترمہ چوپڑہ نے بین الاقوامی برادری سے روہنگیا بچوں کی مدد کے لئے آگے آنے کی اپیل ۔ بین الاقوامی برادری کو روہنگیا کے بچوں کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے کھانا، صاف پانی، ہرہائش گاہ، مناسب صفائی اور تعلیم کے بنیادی حقوق کو پورا کرنے کے لئے آگے آنا چاہئے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا