سوا سو کروڑ ہندوستانی ملک کو نئی بلندیوں کو لے جارہے ہیں
یواین آئی
نئی دہلی؍ وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ان کی حکومت کے چار سالوں کے دوران ترقی ایک مضبوط تحریک بن گئی ہے اور ہر شہری ملک کی ترقی میں اپنی شمولیت محسوس کررہا ہے ۔مودی نے یہ بات اپنی حکومت کے چار سال مکمل ہونے پر کہی۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، ”ہم نے اسی دن 2014 میں ہندوستان کی کایا پلٹ دینے کا سفر کاشروع کیا۔ گزشتہ چار سالوں کے دوران ترقی ایک زندہ تحریک بن گئی ہے اور ہر شہری محسوس کر رہا ہے کہ یہ ہندوستان کے ترقیاتی سفر میں شامل ہے ۔سوا سو کروڑ ہندوستانی ملک کو نئی بلندیوں کو لے جارہے ہیں”۔وزیر اعظم نے حکومت میں ان کے مسلسل اعتماد کے لئے ملک کے لوگوں کی شکر ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی حمایت اور حوصلہ افزائی پوری حکومت کے لئے موجب تحریک اور طاقت کا ذریعہ ہے ۔ انہوں نے لکھا، ”ہم ہندوستان کے عوام کی اسی شدت خلوص کے ساتھ خدمت جاری رکھیں گے ”۔مسٹر مودی نے اپنی حکومت کی طرف سے کئے گئے کاموں کی تفصیلات پوسٹ کرتے ہوئے ، لکھا ہے کہ لوگوں کے حق میں اور بہتر مستقبل کے لئے کئے فیصلے کئے ہیں ان سے ایک نئے ہندوستان کی بنیاد بن رہی ہے ۔نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کے 2014 لوک سبھا انتخابات میں بڑی اکثریت ملنے کے بعد مودی حکومت 26 مئی کو بنی تھی ۔