روہت شرما کے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 9000 رنز مکمل، ہندوستان کی انگلینڈ کے خلاف ہندوستانی سرزمین پر 25ویں جیت

0
159

رانچی، ْْہندوستان نے جے ایس سی اے گراؤنڈ، رانچی میں کھیلے گئے چوتھے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن آج انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 3-1 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرتے ہوئے 2012 کے بعد ہندوستانی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز نہ ہارنے کے اپنے ریکارڈ کوبرقرار رکھا۔
یہ 2012 کے بعد گھر پر ہندوستان کی لگاتار 17ویں ٹیسٹ سیریز جیت ہے۔ اب ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پانچواں ٹیسٹ میچ دھرم شالہ میں کھیلا جائے گا لیکن اس کا سیریز کے نتائج پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
ہندوستان نے انگلینڈ کے خلاف اب تک 136 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں جن میں سے اس نے 35 جیتے، 50 ڈرا ہوئے جبکہ انگلینڈ نے 51 میچ جیتے ہیں۔ ہندوستان نے گھرپر انگلینڈ کے خلاف 69 ٹیسٹ میچوں میں یہ 25 ویں جیت درج کی، اس دوران ہندوستان کو 15 ٹیسٹ میچوں میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا اور 18 ٹیسٹ میچ ڈرا ہوئے۔
ہندوستانی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے جہاں اس ٹیسٹ میچ میں اپنی 17ویں نصف سنچری مکمل کی وہیں فرسٹ کلاس کرکٹ میں 119 میچوں میں 9000 رنز مکمل کیے۔ اسی ٹیسٹ میں روہت نے اپنے 58 ٹیسٹ میچوں میں اپنے 4000 ٹیسٹ رنز مکمل کیے ہیں۔
ہندوستان نے اب تک رانچی کے جے ایس سی اے گراؤنڈ پر تین ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں اور ان میں سے کسی میں اسے شکست کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے۔ ہندوستان نے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ رانچی میں 2017 میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلا تھا اور وہ میچ ڈرا ہوا تھا۔ ہندوستان نے رانچی میں کھیلے گئے اپنے دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو اننگ اور 202 رنز سے شکست دی تھی۔ اسی ٹیسٹ میں جھارکھنڈ کے شہباز ندیم نے ٹیسٹ ڈیبیو کیاتھا۔ رانچی میں اپنے تیسرے ٹیسٹ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دی۔ اس ٹیسٹ میں بہار کے آکاش دیپ نے ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا