روڈ سیفٹی ہفتہ کے سلسلہ میں ادھمپور میں ریلی پروگرام منعقد

0
39

ضلع ترقیاتی کمشنر ادھمپور نے ہری جنڈی دے کر کیا روانہ
ونے شرما
ادھمپور// روڈ سیفٹی ہفتہ کے سلسلہ میں آج یہاںموٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ ادھمپور کی جانب سے ایک بیداری ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوارن ضلع ترقیاتی کمشنر ادھمپور رویندر کمار نے ہری جھنڈی دےکھا کر ریلی کو روانہ کیا۔ دریں اثناءاس موقع پر بڑی تعداد میں اسکولی بچوں نے حصہ لیا اور یہ ریلی شہر کے مختلف مقامات سے ہوتے ہوئے منی اسٹیڈیم ادھمپور پہنچی جہاں موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ اس دوران اے آر ٹی ادھمپور کلدیپ سنگھ نے اپنا خطاب بھی کیا۔اس موقع پر اے آر ٹی او ادھمپور نے اپنے خطاب میں کہا کہ گاڑی ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنی چاہئے اور جن اسکول بچوں نے اس ریلی میں حصہ لیا وہ بھی اپنے اپنے علاقے میں جاکر لوگو کو بیدار کرے اور گاڑی ڈرائیوروں کو بیدار کرے۔علاوہ ازیں اس موقع پر ٹریفک پولیس کے اعلی آفیسران اور موٹر وہیکل ڈپارٹمنٹ کے عملہ کے علاوہ دیگر شرکاءبھی موجود رہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا