بیداری پروگراموں سے نہیں خود بیدار ہونا ضروری ہے: ڈسی ادھمپور

0
22

ونے شرما
ادھمپور//روڈ سیفٹی ہفتہ کے سلسلہ میں ضلع ترقیاتی کمشنر ادھمپور رویندر شرما نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ روڈ سیفٹی ہفتہ تو منایا جا رہا ہے ،لیکن اس مہم کو کامیاب کرنے کے لئے بیداری کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک جن لوگو ںکے لئے یہ پروگرام کروایا جا رہا وہ بیدار نہیںہوں گئے ،تو ایسے پروگراموں کا کوئی فائدہ نہیں اور انہوں نے گاڑی ڈریﺅروںسے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں، اور انتظامیہ کو سخت کاروائی کرنے پر مجبور نہ کرے۔واضح رہے آج یہاں ضلع ترقیاتی کمشنر ادھمپور رویندر شرما نے محکمہ موٹر وہیکل ڈپارٹمنٹ کی جانب سے روڈ سیفٹی ہفتہ کے تعلق سے منعقد کی گئی ریلی کو بھی ہری جنڈی دے کر روانہ کیا ، جس میں بڑی تعداد میں اسکولی بچوں نے حصہ لیا اور ان کے ذریعہ ٹریفک قوانین کی پاسداری اور ان پر عمل کرنے کا پیغام دیا گیا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا