روڈ سیفٹی کے سلسلے میں گاندربل میں ایم وی ڈی کی مہم جاری

0
0

گاندربل بس اڈے پرآگاہی پروگرام منعقد کیا گیا
مختار احمد
گاندربل؍؍15 جنوری کو شروع ہوئے روڈ سیفٹی مہینہ کے سلسلے میں گاندربل میں ایم وی ڈی کی طرف سے آگاہی پروگراموں کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں منعقدہ گاندربل بس اڈے میں ایک آگاہی پروگرام منعقد ہوا جس میں ٹرانسپورٹروں ڈرائیوروں اور عام لوگوں نے شرکت کی۔اس موقعے پر اے آر ٹی اْو آفس میں تعینات سینیر انسپکٹر منظور احمد نے موجود حاضرین سے ٹریفک قوانین پر عمل درامد کی تلقین کی اْنہوں نے گاڑی چلانے کے دوران ڈرائیوروں سے سیٹ بلیٹ کے استعمال پر زور دیا جبکہ بائیک و سیکوٹی سواروں سے ہیلمیٹ پہنے کی تلقین کی نیز تیز رفتاری سے بھی پرہیز کرنے کی تلقین کی گئی۔روڈ سیفٹی مہینے کے منانے کے حوالے سے اے آر ٹی اْو گاندربل وجاہت احمد نے بتایا کہ یہ تقریبات 14 فروری تک جاری رہیں گی اور اس دوران مختلف آگاہی پروگرام بھی منعقد کئے جائیں گے اے آر ٹی نے ٹرانسپورٹروں سے کہا کہ وہ ٹریفک رولز پر عمل کریں نیز اْنہوں نے والدین سے گزارش کی کہ وہ نابالغ بچوں کو گاڑی و بائیک چلانے نہ دیں تاکہ مزید حادثات کو ٹالا جائے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا