جی سی ڈبلیو ادھم پور نے قومی ووٹرز ڈے2024 منایا

0
0

طلباء کو کامیاب جمہوریت کے لیے ووٹ ڈالنے کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا
لازوال ڈیسک
ادھم پور؍؍گورنمنٹ کالج فار ویمن، ادھم پور نے کالج کی پرنسپل پروفیسر انجلی مہاجن کی قابل رہنمائی میں 14 واں قومی ووٹرز ڈے -2024 بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا۔اس ضمن میںکالج میں کئی اہم سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا ۔ان سرگرمیوں کے انعقاد کا مقصد طلباء کو اپنے ووٹ کی اہمیت کے ساتھ ساتھ کامیاب جمہوریت کے لیے ووٹ ڈالنے کی اہمیت سے آگاہ کرنا تھا۔اس پروگرام کا آغاز پروفیسر سورنا دیوی، نوڈل آفیسر،سویپکے خطبہ استقبالیہ سے ہوا۔ انہوں نے طلباء کو ریاست میں آنے والے انتخابات میں اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے حوصلہ افزائی کی۔انہوں نے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ اپنا قیمتی ووٹ ڈالنے کے لیے ذات پات، مذہب، زبان، علاقہ یا کسی اور تنگ بنیاد کی بجائے قومی مسائل اور ترقی کے مقاصد کو ترجیح دیں۔وہیںکالج کی پرنسپل پروفیسر انجلی مہاجن نے اپنی تقریر میں طلباء کو ان کی فعال شرکت پر مبارکباد دی اور بیداری پروگرام کے شاندار انعقاد کے لیے سویپ نوڈل آفیسر اور ممبران کی کوششوں کی تعریف کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا