اگلے چند روز میں سروس دوبارہ بحال ہو جائے گی:اے آر ٹی او گاندربل
مختار احمد
گاندربل؍؍گاندربل کے لئے سمارٹ سٹی بس سروس نامعلوم وجوہات کی بنا پر بند لوگوں نے اس سروس کو دوبارہ بحال کرنے کی تلقین کی ہے۔اطلاعات کے مطابق سری سمارٹ پروجیکٹ کی طرف سے سری نگر کے مختلف روٹوں اور واسطی ضلع گاندربل اور بڈگام کے لئے بھی بس سروس شروع کی گئی جس سے ان اضلاع کے لوگوں خاص کر صبح شام سفر کرنے والے مسافروں جن میں ملازم اور تجارت پیشہ افراد شامل ہیں نے راحت کی سانس لی۔کئی تاجروں اور ملازموں نے کہا کہ اْن کو صبح شام اپنے اپنے منزلوں تک پہنچنے میں مشکلات پیش آتے تھے تاہم اس بس سروس کے چلنے سے اْن کو کافی آسانی پیدا ہوئی تاہم تقریبا ایک ماہ قبل اس سروس کو اچانک بند کردیا گیا جس سے اْن کو صبح اور شام ٹرانسپورٹ کے حوالے سے کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اشفاق احمد نامی ایک شخص جو کہ گاندربل میں اپنی تجارت سے وابستہ ہے کہا کہ نیجی ٹرانسپورٹروں کی منمانیوں کی وجہ سے وہ کافی پریشان ہیں اْنہوں نے کہا کہ دن ڈھلتے ہی سڑکوں گاندربل سے صورہ کی طرف جانے والا پبلک ٹرانسپورٹ غائیب ہوجاتا ہے جس سے اْن کو سومو وغیر کا استعمال کرنا پڑتا ہے تاہم اْن اس کے لئے بھاری کرایہ ادا کرنا پڑتا ہے تاہم اْنہوں نے بتایا کہ جب سمارٹ سٹی بس سروس گاندربل کے لئے شروع کی گئی اْن کو شام دیر گئے تک بغیر خلل گاڑی ملتی تھی تاہم اس کے بند ہونے سے ایک تو اْن کو مشکلات پیش آرہے ہیں دوسرا یہ کہ نیجی ٹرانسپورٹروں کی من مانیاں دوبارہ شروع ہوئیں۔عوامی حلقوں نے ضلع ترقیاتی کمیشنر گاندربل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس بس سروس کو دوبارہ بحال کرنے کے لئے سمارٹ سٹی افسران سے بات کریں تاکہ مسافروں کو مزید پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔دریں اثنا جب اس معاملے کے حوالے سے اے آر ٹی اْو گاندربل وجاہت احمد سے بات کی گئی تو اْنہوں نے کہا کہ یہ معاملہ اْن کی نوٹس میں بھی ہے اور اس حوالے سے سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے اعلیٰ افسران کو آگاہ کیا گیا ہے اور بہت جلد اگلے چند روز میں سمارٹ سٹی بس سروس کو دوبارہ بحال کیا جائے گا۔