فوج کی جانب سے قبائل کیلئے فلاحی سرگرمیاں جاری

0
75

پونچھ، راجوری اور ریاسی میں گجر بکروالوں کے لیے میڈیکل اور ویٹرنری کیمپ کا انعقاد
لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍پونچھ، راجوری اور ریاسی کے دور دراز علاقوں کے لوگوں کی مدد کے لیے انڈین آرمی نے گجرر بکروالوں کے لیے ان کی ہجرت کے دوران میڈیکل اور ویٹرنری کیمپ کا انعقاد کیا۔دریں اثناء ویٹرنری کیمپ سے کل تقریباً 700 رہائشیوں نے مفت طبی علاج سے استفادہ کیا اور تقریباً 290 مویشی اور پالتو جانور مستفید ہوئے۔
یاد رہے میڈیکل اور ویٹرنری کیمپ کا انعقاد بنیادی طور پر اس مقصد کے ساتھ کیا گیا تھا کہ گجر اور بکروال برادری کے لوگوں، مویشیوں اور گھریلو جانوروں کی دیکھ بھال کی جائے۔ واضح رہے ہجرت کے دوران عموماً ان ہجرت کرنے والے خاندانوں اور ان کے مویشیوں کو بہت سی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس کیمپ نے ان ضرورت مند گجروں اور بکروالوں کو اپنی ہجرت کی تیاری میں بہت مدد کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا