رشی کی اپنی پارٹی کے چیئرمین الطاف بخاری سے اپیل

0
0

کہااپنی پارٹی کے کارکنان گائوں کلم میں زمین پر قبضہ کرنے والوں کی مجرمانہ کارروائیوں کی حمایت نہ کریں
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ این سی پی کے قومی ترجمان اور نیشنل سکریٹری یوتھ ونگ انجینئر رشی کلم نے میڈیا اور پارٹی کے نوجوان کارکنوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ شرمناک، ستم ظریفی اور افسوسناک ہے کہ کچھ سیاسی جماعتیں حقیقی قوم پرست اور سیکولر ہونے کے بلند و بانگ دعوے کر رہی ہیں اور پرانی سیاسی جماعتوں پر تنقید بھی کر رہی ہیں ،ہم ان کے نعروں کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن ان کا ذہن بھی مختلف ہے۔رشی کلم نے کہا کہ تحصیل دیوسر میں کچھ زمین مافیا گروپوں نے پچھلی سیاسی جماعتوں کے دور حکومت میں ہندو برادری کی شمشان بھومی اور گاؤں کلم میں مندر کی زمین کے بڑے حصے پر قبضہ کر لیا ۔
دریں اثناء انجینئر رشی نے چیئرمین اپنی پارٹی الطاف بخاری سے اپیل کی کہ وہ علاقے کے اپنی پارٹی کے کارکنوں خاص طور پر ڈی ڈی سی ممبر ریاض منیگم کو سخت ہدایات دیں کہ وہ اراضی پر قبضہ کرنے والوں کی کارروائیوں سے ہمدردی کا اظہار کرنے سے باز رہیں۔
انہوں نے مزیدکہاکہ اراضی واگزار کرانے کے لیے فوری کارروائی کرنے پر محکمہ ریونیو کا شکریہ لیکن حیران کن اور شرمناک بات یہ ہے کہ اپنی پارٹی کے کارندے تجاوزات کرنے والوں کو اس دعوے کے ساتھ بچا رہے ہیں کہ وہاں پنڈت نہیں رہے اور نہ کوئی شمشان گھاٹ ہے اور وہ ریونیو حکام کے خلاف نازیبا زبان استعمال کر رہے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا