ٹرانسپورٹر طبقہ کے مسائل پر ہوا تبادلہ خیال،مسائل پر مبنی یاداشت بھی پیش کی گئی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ٹرانسپورٹرز کے وفد نے چیئرمین ایس اجیت سنگھ کی قیادت میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ نیرج کمار، آئی اے ایس سے ملاقات کی ۔اس موقع پر انہوں نے اپنی شکایات اور مسائل کو سیکریٹری موصوف کے سامنے رکھا ۔وہیں وفد کی جانب سے اپنے مسائل کو لیکر ایک یادداشت بھی پیش کی گئی۔اس موقع پرآل جے اینڈ کے ٹرانسپورٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ممبران نے زور دیا کہ ٹرانسپورٹ کمشنر، آر ٹی او کے ساتھ میٹنگ کا بندوبست کیا جائے تاکہ وہ اپنے مسائل کو پیش کر سکیں ۔