رانا نے سدھرا میں جسمانی ورزش اور بحالی مرکز کا افتتاح کیا

0
0

کہا صحت کو بہتر بنانے کیلئے رضاکارانہ طور پرکاوشیں اہم ثابت ہو سکتی ہیں
لازوال ڈیسک
جموںطبی میدان میں جسمانی ورزش پر اظہار خیال کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر و ایم ایل اے نگروٹہ دویندر سنگھ رانا نے کہا کہ صحت کو بہتر بنانے کیلئے رضاکارانہ طور پرکاوشیں اہم ثابت ہو سکتی ہیںاور خصوصی طور پر ان علاقہ جات میں جن میں طبی سہولیات دستےایب نہ ہیں۔موصوف نے ان باتوں کا اظہار یہاںسدھرا میںجسمانی ورزش اور بحالی مرکز کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے نئے ورزش اور بحالی مرکز کی جانب سے خط افلاس سے نیچے زندگی گزارنے والوںمفت میں ورزش کے مواقعے فراہم کرنے کیلئے سراہنا کرتے ہوئے منتظمین کو مبارک باد دی۔انہوں نے امید جتاتے ہوئے کہا کہ سینٹر سے گرد و نواح کے مریضوں کو کافی افادیت ملے گی۔انہوں نے کہا کہ صحت کے میدان میں اس وقت حصولیابی حاصل ہوگی جب نچلی سطح کے لوگوں کو بنیادی طبی سہولیات میسر ہونگی۔موصوف نے مریضوں میں بڑھتی ہوئی پریشانیوں کے پیش نظر طبی طبعی مراکز کی افادیت پر زور دیا ۔واضح رہے یہ طبی طبعی اوربحالی مرکز ڈاکٹر ایش اکور ،ڈاکٹر ریچا شرما اور ڈاکٹر گورو شرما کی زیر نگرانی کام کرےگا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا