پونچھ میں ہوئی تازہ برف باری

0
0

قدرتی حوبصورتی محکمہ سیاحت کی عدم توجہی کا شکار
سید نیاز شاہ
پونچھ // وادی کے ساتھ ساتھ سرحدی ضلع پونچھ میں بھی گزشتہ ایک ہفتے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جہاں اس بارش سے عوام کافی خوش ہے حاص کر کسان طبقہ اسے خود کیلئے خدا کا انمول تحفہ سمجھ رہاہے عام عوام بھی اس بارش سے کافی خوش و حرم ہے۔جمعہ کی شام کو جب بارش کا سلسلہ تھوڑا تھما تو اونچی پہاڑیوں پر سفید چادر دیکھنے کو ملی جہاں میدانی اعلاقوں میں خوب بارش ہوئی وہیں پہاڑوں پر برف باری سے موسم سہانا ہو گیا لوگوں نے محکمہ سیاحت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ سر زمین پونچھ کی حسین و جمیل وادیاں یہاں کے کوہسار اونچے سفید پربت ہرے بھرے میدان سر سبز و شاداب کھیت و کھلیان پکار پکار کر کہہ رہے ہیں کہ حوبصورتی کے لحاظ سے ہم میں کوئی کمی نہیں ہے پر ہمارے ساتھ بھی سوتیلا سلوک کیا جاتا ہے۔ لوگوں نے کہا کہ پتنی ٹاپ ہو سونا مرگ ہو یا پھر پیر کی گلی اگر وہ خوبصورت ہیں تو حاجی پیر، اسلام آ باد، ساوجیاں گگڑیاں، بفلیاز، چندی مڑ وغیرہ کی خوبصورتی میں کیا کمی ہے ؟عوام نے کہا کہ محکمہ سیاحت اس جانب دھیان دے تو آج اس تازہ برف باری سے لطف اندوز ہونے سیلانی یہاں بھی آتے اور یہاں کی عوام کو اسکا فائدہ ہوتا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا