لازوال ڈیسک
جموںنیشنل مزدور کانفرنس کے صدر سبھاش شاستری نے یہاں ایک پریس کانفرنس کے دوران ریاستی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی اور وزیر خزانہ سید الطاف بخاری سے اپیل کی ہے کہ ساتویں تنخواہ کمیشن کے نفاذ کے پیش نظر ایس آر او اور نوٹفکیشن کے جاری کرنے میں جلدی کی جائے تاکہ اس کی افادیت ریاستی ملازمین کو ماہ اپریل سے مل سکے ۔انہوں نے امید جتائی کہ کابینہ میٹنگ میں اس کو منظوری دی جائے گی اور دربار منتقل ہونے سے قبل اس کی نوٹفکیشن جاری کی جائے گی۔موصوف نے وزیر اعلیٰ سے امید جتائی کہ اپنا کیا گیا وعدہ وفا کیا جائے گا ۔شاستری نے ماہ جنوری 2018سے ملازمین، پنشنروں کے حق میں دو فیصد ڈی اے کی واگزاری کا بھی مطالبہ کیا ۔اس موقع پر راجن بابو کھجوریہ، بی ایس جموال، جے پال شرما، صدیق محمد، سرندر کمار، سخی محمد و دیگران موجود تھے۔