راجوری کے ایتی میں ڈولفن ٹیوشن سینئر کا افتتاح

0
0

دسویں جماعت تک کے طلباءکے لئے بہترین تعلیمی نظام فراہم رکھا گیا
عمرارشدملک
راجوری تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لئے نجی سطح پر تعلیم یافتہ نوجوانوں نے بھی سماج میں تعلیم کے شعور کو اجاگر کرنے کے لئے مختلف قسم کے تعلیم اداروں کی بنیاد رکھنا شروع کر دیا ہے۔ وہیں راجوری کے ایتی میں ڈولفن ٹیوشن سینئر کی بنیاد رکھی جہاں دسویں جماعت تک کے بچوں کو تمام سبجیکٹ کی ٹیوشن دی جائے گی ٹیوشن سینٹر کا افتتاح یوتھ کانگریس اسمبلی راجوری کے صدر اظہر محمود نے کی جبکہ اس موقع پر حاجی محمد فاروق، راجا محمد اکرم، اشفاق بٹھی، عرفان اکرم، محمد اعظم اور الیاس بٹھی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر معززین نے کہا کہ تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کے لئے سب سے بہترین راستہ تعلیم ہی ہے اور وہ سماج میں بہترین تعلیم کو تقسیم کرنے میں رول ادا کرے اس سے سماج میں بچوں کو بہترین تعلیم ملے گی اور ساتھ میں روزگار بھی مہیا ہوگا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا