ہمالین ایجوکیشن مشن اسکول راجوری کی خوبصورت رواےت اورخوبصورت ہوئی

0
0

12ویں کلاس کے نتائج میں ماری بازی،7 پوزیشنز اور 275 ڈسٹنکشنز حاصل کر کے کیا ریکارڈ قائم
شیراز چوہدری

راجوری ہمالین ایجوکیشن مشن اسکول راجوری نے اعلان کردہ جموںوکشمیر کے 12ویں کلاس کے نتائج میں سائنس اور آرٹس اسٹریمز میں سات پوزیشنیں حاصل کیں۔اس کے علاوہ ادارے نے 275 ڈسکیشٹیشن کی ریکارڈ تعداد بھی حاصل کر کے خطے کے دیگر تمام اداروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ایک بار پھر لیڈر کے طور پر ابھرتے ہوئے ایچ ای ایم ادارے نے راجوری اور پونچھ اضلاع کے تمام اسکولوں اور جموں صوبے کے بیشتر اسکولوں کو مذکورہ نتائج میں زیادہ سے زیادہ پوزیشن اور امتیازات حاصل کرنے میں شکست دی ہمالیائی طالبات زنکی شرما مانوی چوپڑا اور ارم غفور نے آرٹس اسٹریم میں دوسری تیسری اور ساتویں پوزیشن حاصل کی جبکہ آسیہ کوثر ماہرہ تبسم پارس دتہ اور فریزہ چودھری نے سائنس اسٹریم میں بالترتیب چھٹے آٹھویں نویں اور دسویں پوزیشن حاصل کی صوبائی سطح پر جموں کشمیر بورڈ آف سکول ایجوکیشن کی طرف سے شارٹ لسٹ کی گئی دس پوزیشنوں میں سے ایچ ای ایم اسکول کی اس کامیابی نے لوگوں کے لیے کوئی نئی بات نہیں ہے اور مذکورہ اسکول کی جانب سے بار بار تیار کیے گئے ۔شاندار کارناموں کی ایک طویل تاریخ ہے۔پورے خطہ پیر پنچال کے لیے یہ واقعی ایک قابل فخر لمحہ ہے۔ ہمالین ایجوکیشن مشن راجوری انہیں ہر وقت نئی بلندیوں پر لے جانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ایچ ای ایم اسکول کی انتظامیہ نے بھی اس شاندار کامیابی پر والدین اور طلباءکو مبارکباد پیش کی اور نئی توانائی جوش اور عزم کے ساتھ اچھے کام کو جاری رکھنے کا عہد کیا ۔اس موقعہ پر لازوال کے ساتھ بات کرتے ہوہے طلبہ کے والدین نے کہا کہ بچوں کی اس کامیابی کے پیچھے ادارے کا بہت بڑا رول ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا