حالیہ دنوں میں سیلابی بارش سے ہوئے نقصان کا جائزہ لینے کیلئے محکمہ مال اور محکمہ پشوپالن کی ٹیم ڈوکوں میں پہنچی

0
0

سید زاہد
بدھلحالیہ دنوں میں جموں کشمیر میں ہوئی سیلابی بارش کی وجہ سے لوگوں کا کافی نقصان ہوا تھا اس میں سب سے زیادہ خانہ بدوش لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ جو کہ اپنے مال مویشی کو لیکر اپنی اپنی ڈوکوں میں چار سے پانچ مہینے گزارتے ان خانہ بدوشوں کو اور کافی حد تک مال کا نقصان ہوا ہے۔اسی ضمن میں ڈپٹی کمشنر راجوری کی ہدایت پر محکمہ پشتوپالن اور محکمہ مال کی ٹیم تشکیل دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر راجوری کی ہدایت پر ٹیم کو بدھل کی ڈوکوں میں بھیج کر متاثر خاندانوں کے ہوئے نقصان کا جائزہ لیا گیا۔ڈاکٹر سجاد احمد ویٹرنری اسسٹنٹ سرجن کوٹرنکہ محکمہ مال پٹواری تنویر مغل کوٹرنکہ اسٹاک اسسٹنٹ شہباز ملک لال حسین الغرض اس ٹیم نے بدھل کی ڈوکوں کا جائزہ لیا اور متاثر لوگوں سے موقع پر جا کر ملے جس میں سمڑسر کھودریاگھوگڑاں مرگ سیوری پارجاری گگھروٹ تلینی بالہ چویترکس وغیرہ شامل ہیں۔ان جگہوں میں جاکر ٹیم نے جائزہ لیا اور متاثر خانابدوش لوگوں سے حال احوال پوچھا اور لوگوں کے نقصان کا جائزہ لینے کے بعد نمائندہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام جگہوں میں متاثر ہوئے لوگوں کا بھاری تعداد میں نقصان ہوا ہے ٹیم کا دورہ کرنے پر اور ڈپٹی کمشنر کی جاری کردہ ہدایت پر لوگوں نے اقدام سرہانہ کی ڈپٹی کمشنر راجوری اور ٹیم کے دورے کا جائزہ کرنے کا بھی متاثرہ لوگوں نے شکریہ ادا کیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا