آنگن واڑی ورکروں اور ہیلپروںزکی احتجاجی ریلی

0
65

اپنے مطالبات کو لیکر ایڈیشنل ڈی سی کو سونپی یاداشت
عمرارشدملک
راجوری آنگن واڑی ورکروں اور ہیلپروں نے اپنے مطالبات کو لیکر راجوری ڈی سی دفتر میں احتجاجی دھرنہ دیا اور احتجاجی ریلی بھی نکالی ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع راجوری کی تمام تحصیل ہیڈکوارٹروں پر آنگن واڑی ورکروں اور ہیلپروں نے احتجاجی ریلی نکالی اور دھرنے بھی دئے ۔ اس موقع پر ضلع ہیڈکوارٹر راجوری میں بھی آنگن واڑی کی ورکروں اور ہیلپروں نے احتجاجی ریلی نکالی اور بعد میں ڈی سی دفتر راجوری کے باہر احتجاجی دھرنہ دیا اور مرکزی و ریاستی حکومت کے خلاف جم کرنعرہ بازی کی ۔ وہیں متعلقہ وزیر سجاد غنی لون کے خلاف بھی نعرہ بازی کی اور کہا کہ حکومت کی جانب سے ورکروں کو 3500روپے اور ہیلپروں کو 1800روپے تنخواہ دی جاتی ہے جو کہ نا کافی ہی نہیںبلکہ ایک مذاق ہے اور اس سے گھرکا خرچ تو دور کی بات ہے گاڑیوں کا کرایہ بھی پورا نہیں ہوتا اس لئے ہم نے مجبور ہوکر اپنے حق کے لئے ہڑتال شروع کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف مودی سرکار کہتی ہے بیٹی بچاﺅ اور بیٹی پڑھاﺅ لیکن جموں کشمیر میں بیٹیوں کو احتجاج کرنے کے لئے مجبور کیا جاتا ہے اور اگرہمارے مطالبات پورے نہیں ہوئے تو ہم مستقبل میں آنگن واڑی دفتروں کے بھی تالے بند کردےں گے۔ دھرنے کے دوران آنگن واڑی ورکروں اور ہیلپروں نے ایڈیشنل ڈی سی راجوری عبدالقیوم میر کو ایک یاداشت سونپی تاکہ ان کے مطالبات کو حکومت تک پہنچایا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم لاکھوں کی مانگ نہیں کررہے بلکہ ورکروں کے لئے دس ہزار اور ہیلپروں کے لئے سات ہزار روپے تنخواہ کا مطالبہ کررہے ہیں جو ہمارا حق ہے ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈی سی راجوری نے کہا کہ ان کی یاداشت کو حکومت تک پہنچایا جائے گا اور ہم بھی چاہتے ہیں کہ ہر ایک کواس کا حق مل سکے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا