راجوری میں جونائل جسٹس ایکٹ پر پولیس افسران کے لیے تربیتی پروگرام کا انعقاد

0
91

جے جے ایکٹ کے نفاذ اور بچوں کے تحفظ کی خدمات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا
شیراز چوہدری
راجوری؍؍ محکمہ سماجی بہبود، نیشنل ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن اور جموں و کشمیر پولیس کی طرف سے مشترکہ طور پر ضلع پولیس لائنز راجوری میں جموں و کشمیر کے پولیس افسران کے لیے ایک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔وہیںپروگرام کا افتتاح ایس ایس پی راجوری امرت پال سنگھ (آئی پی ایس) نے این ڈی ایف کے راجیو کھجوریا اور عبدالرحیم ڈی ایس ڈبلیو او کی موجودگی میں کیا ۔اس تربیتی پروگرام کے دوران جس کا نام بھی مشن وتسالیہ کے تحت رکھا گیا ہے، شریک پولیس افسران کو جے جے ایکٹ کے نفاذ اور بچوں کے تحفظ کی خدمات کو مضبوط بنانے کے لیے جووینائل جسٹس (بچوں کی دیکھ بھال اور تحفظ) ایکٹ، 2015 کے بارے میں تفصیلات دی گئی۔
اس موقع پرجے جے ایکٹ اور بچوں کی حفاظت کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وہیں نابالغ کیسوں سے نمٹنے کے طریقہ کار، قانون سے متصادم بچوں، نوعمر کیسوں کی ریکارڈنگ اور رپورٹنگ اورجے جے بی اور سی ڈبلیو سیز کے کردار پر خصوصی زور دیا گیا۔اس تربیتی پروگرام میں تمام سینئر پولیس افسران، ایس ایچ اوز، سپیشل جونائل پولیس یونٹس کے افسران، خواتین پولیس تھانہ راجوری اور ضلع راجوری کے خواتین ہیلپ ڈیسکس کی موجودگی رہی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا