سکاسٹ جموں کے زیرِ اہتمام کرشی وگیان کیندر پونچھ میں ایچ اے ڈی پی کے تحت دو روزہ تربیتی و آگاہی پروگرام اختتام پذیر

0
125

150 کاشتکاروں نے پروگرام میں شرکت کر جنگلی انار (دڑونہ) اور پیکا نٹ (اخروٹ) کی کاشتکاری کے متعلق تربیت و آگاہی کی حاصل
لازوال ڈیسک
پونچھ// مرکزی زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے کرشی وگیان کیندر پونچھ میں شیرِ کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچر، سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے زیرِ اہتمام ہالسٹک ایگریکلچر ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت منعقدہ دو روزہ تربیتی و آگاہی پروگرام بحسن و بخوبی اختتام پذیر ہو گیا جس میں کاشتکاروں کو جنگلی انار جسے یہاں کی دیسی زبان میں دڑونہ کہتے ہیں اور پیکا نٹ جو اخروٹ کی اقسام میں سے سب سے بہترین قسم ہے کی کاشتکاری کے بارے میں مختلف پنچایت سے شامل 150 کاشتکاروں کو تربیت و آگاہی فراہم کی گئی۔
وہیںذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سکاسٹ جموں کے زیرِ اہتمام کرشی وکگیان کیندر پونچھ میں ایچ اے ڈی پی کے تحت طاق فصلوں کے بارے میں تربیتی اور آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں پونچھ کے کرشی وگیان کیندر میں ایچ اے ڈی پی پروجیکٹ کے تحت طاق فصل (اناردانہ اور پیکا نٹ) کے بارے میں دو روزہ تربیتی اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع پونچھ کی مختلف پنچایتوں کے 150 کسانوں نے حصہ لیا۔
واضح رہے یہ پروگرام وائس چانسلر پروفیسر بی این ترپاٹھی سکاسٹ جموں اور ڈائریکٹر ریسرچ ڈاکٹر ایس کے گپتا اور ڈاکٹر امریش وید، ڈائریکٹر ایکسٹینشن، سکاسٹ جموں کی رہنمائی میں منعقد کیا گیا ۔اس پروگرام کے آغاز میں، ڈاکٹر اجے گپتا سینئر سائنسدان اور سربراہ، کرشی وگیان کیندر پونچھ نے ڈاکٹر پرشانت بخشی، پروفیسر اور ہیڈ، ڈویژن آف فروٹ سائنس اور ایچ اے ڈی پی پروجیکٹ کے پرنسپل انویسٹی گیٹر کا خیرمقدم کیا اور کاشتکاروں کو بتایا کہ سکاسٹ جموں ایک اہم ادارہ ہے۔وہیںجموں ڈویژن کے کاشتکاروں کے لیے باغبانی کے شعبے میں ورچوئل موڈ کے ذریعے کاشتکاروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے، ڈاکٹر بخشی نے جموں ڈویژن کے پیر پنجال علاقے میں مقامی طور پر "دڑونہ” کے نام سے مشہور جنگلی انار (اناردانہ) کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کسانوں کو سائنسی خطوط پر اناردانا اگانے پر زور دیا تاکہ سماجی و اقتصادی اور معاش کی حفاظت کو بہتر بنایا جا سکے۔
اس موقع پر ایک فارمر سائنٹسٹ انٹریکشن کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں فروٹ سائنس ڈویژن اور کے وی کے پونچھ کے سائنسدانوں نے باغبانی اور زراعت کی فصلوں میں کسانوں کو درپیش مختلف مسائل کے جوابات دیئے۔ تاہم پروگرام کے آخر میں ڈاکٹر مشتاق گورو، پروگرام اسسٹنٹ کے وی کے پونچھ، سکاسٹ جموں نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا