چوہدری عبدالغنی کی قیادت میں متعددسیاسی کارکنان نے کانگریس کا دامن تھام لیا

0
91

لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍مرکزی زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے ننگالی بلاک سے ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی و نیشنل کانفرنس کے بڑی کی تعداد میں حمائتیوں نے چوہدری عبدالغنی کی قیادت کو قبول کرتے ہوئے کانگریس میں شمولیت اختیا رکی اور انہیں ایک بہترین رہبر قرار دیا ہے۔ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کو خیرآباد کہنے والے حمائتیوں میں سابق ممبر قدیر حسین کوہلی، صدیق کوہلی، جہانگیر حسین، چوہدری محمد صادق ، ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر محمد رشید، امتیاز احمد چیچی، حوالدار محمد حسین، محمد فرید، محمد صغیر، محمد رفیق، غلام محمد چیچی، محمد رشید چنیجہ، محمد شفیق وغیرہ شامل ہیں۔تاہم نیشنل کانفرنس چھوڑنے والوں شکور شیخ، سابقہ ممبر فاروق شیخ، عظیم شیخ وغیرہ شامل ہیں۔
ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کے حمائتیوں نے کہا کہ وہ چوہدری عبدالغنی کے تین سالہ دورِ اقتدار سے متاثر ہوئے ہیں اور آج انکی اس بہترین قیادت کو قبول کرتے ہیں اور عہد کرتے ہیں کہ ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے کیونکہ ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کا جموں کشمیر میں کوئی وجود ہی نہیں اور نہ ہی انکے لیڈران زمینی سطح پر کوئی کام کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ چوہدری عبدالغنی کی قیادت میں پونچھ میں کانگریس جماعت مضبوط و مستحکم ہوئی اور ترقی کا سیلاب پونچھ میں چوہدری عبدالغنی کی قیادت میں دیکھنے کو ملا ہے۔
وہیںنیشنل کانفرنس سے وابستہ افراد نے کہا کہ انکا لیڈر 2014 کے بعد سے غائب ہے اور وہ اسی وقت آتے ہیں جب انتخابات نزدیک ہوں اور انہیں ووٹوں کی ضرورت ہو جبکہ چوہدری عبدالغنی سال بھر ہفتے کے ساتوں دن اور چوبیس گھنٹے انکے کام آتے ہیں اور انکی قیادت میں جو کام ترقیاتی ہوئے ہیں وہ سابقہ ستر سالوں میں بھی نہیں ہوئے۔اس موقع پرچوہدری عبدالغنی ، چوہدری جمیل کوہلی و گلزار جٹ نے تمام نو شامل افراد کا خیرمقدم کیا اور ہار پہنا کر استقبال کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا