ذاتی مفادات، بٹھنڈی واقعہ کا استحصال کرنے کی کوشش

0
0

سڑک پر غصے کے مسئلے کا تعلق روہنگیا سے نہیں :منشاد بی بی
لازوال ڈیسک
جموں سماجی کارکن منشاد بی بی نے کہا کہ بٹھنڈی علاقے میں سڑک پرغصے کے واقعہ کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان کے بیٹے نے پولیس کے سامنے سرنڈر کر دیا تھا اور تحقیقات مکمل ہو گئی ہیں انہوں نے کہا کہ سڑک کو جام کرنے کے مسئلے کو لیکر ان کے بیٹے محمد اشرف اور میڈیا سے وابستہ لوگوں کے بابین ٹکراﺅ ہو ا تھا اور اس کا کوئی بھی تعلق روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ نہ تھا ۔انہوں نے مزید کہا کہ بڑی تعداد میں اتر پردیش، مدھیا پردیش، بہار، مغربی بنگال کے لوگ بٹھنڈی ،چھنی ، نروال، ترکوٹہ نگر ،روپ نگر ،جانی پور، بھگوتی نگر ، تلاب ٹلو اور دیگر جگہوں پر رہ رہے ہیں جہاں لوگوں نے اپنے پلاٹ کرائے پر دئے ہوئے ہیں ۔جبکہ کیمرہ تھامے شخص کو راستہ دینے کیلئے کہا گیا تو دونوں اطراف سے جھگڑہ شروع ہو گیا ۔لیکن یہ مسئلہ کچھ دیر تک حل ہوگیا اور چند گھنٹے بعد میڈیا سے وابستہ لوگوں نے ایک شکائت درج کروائی کہ روہنگیائی مسلمانوں نے ان پر حملہ کیا ہے اور یہ شکایت سچ نہیں ہے ۔منشاد بی بی نے اس سلسلہ میں جموں میں صحیح سوچ کے مالکان اور میڈیا سے وابستہ لوگوں سے اپیل کی کہ مسائل کو صحیح سمت میں پیش کیا جائے نہ کہ ذاتی مفاد کی خاطر بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ہم بٹھنڈی کی عوام میڈیا سے وابستہ حضرات کا بھرپور تعاون پیش کرتے ہیں اور احترام بھی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا