آصفہ کے قاتلوں کو پھانسی دی جائے:نذاکت کھٹانہ
لازوال ڈیسک
جموںایڈوکیٹ انکر شرما کے پریس کانفرنس میں دئے گئے بیان کے پیش نظر آل ترائبل کوا ٓرڈینیشن کمیٹی کے بینر تلے طالب حسین کی قیادت میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈوکیٹ طالب حسین نے کہا کہ فرقہ واریت کی بنیاد پر قبائل کے مسائل پر جموں کی عوام کو بھٹکایا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ ضروری محسوس کیا جا رہا ہے کہ حکومت سے اپیل کی جائے کہ جموں میں ناجائز قبضہ میں جتنی زمینیں ہیں ان کی تفصیل منظر عام پر لائی جائے جس سے حقیقت منظر عام پر آسکے گی اور ذاتی مفاد کیلئے عام عوام بھٹکے گی نہیں ۔طالب حسین نے مزید کہا کہ ہم انتظامیہ کے ساتھ ہیں کہ ناجائیز تجاوزات کو ہٹایا جائے اور اس سے یہ بھی واضح ہو جائے گا کہ کہاں اور کون ناجائز قابض ہیں۔انہوں نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئتے کہا کہ پچھڑے ہوئے طبقہ کے خلاف برائے راست شروع کی گئی انہدامی کاروائیوں پر روک لگائی جائے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین برسوں سے برائے راست ایک ہی طبقہ(مسلمانوں ) کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے اور یہ بتایا جا رہا ہے کہ مسلمان ہی ناجائز قابض ہیں ۔موصوف نے مزید کہا کہ ہم نے یہ طے پایان ہے کہ آر ٹی آئی کے تحت تفصیل حاصل کر یں گے ۔طالب حسین نے قبائل کی جانب سے حکومت وقت کو اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جنگلات اور سرکاری اراضی کی تفاصیل منظر عام پر لائی جائیں۔انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مسلمانوں کو ناجائز قابض اور روہنگیا کو آباد کرنے والا سمجھا جاتا ہے ۔طالب حسین نے کہا کہ جموں میں جنگلات کی زمینیں ،کھڈوں اور دیگر سرکاری اراضی جس پر نائز قبضہ ہے اس کی تفصیل منظر عام پر لائی جائے ۔انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ قبائل مسئلہ سرکاری اراضی پر قبضہ کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ مسئلہ سردی کی چراہ گاہوں کا ہے جس پر قانون نے حق دیا ہے اور ہم کوئی بھیک نہیں مانگ رہے بلکہ ہم سرکار کو اپنے حقوق یاد کروا رہے ہیںاور سرکار کو یہ یاد کروانا دن بدن بلند ہوتا جائے گا ۔اس موقع پر چوہدری نذاکت کھٹانہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالت عالیہ میںاس بات کی وضاحت ہوئی ہے کہ ریاست کے وزیر جنگلات نے بنی کٹھوعہ میں مسلمانوں کی نجی زمینوں جھپٹاہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آصفہ قتل و عصمت دری معاملہ میں قصورواروں کو اور امن کے ماحول کو بگاڑنے والوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے ۔انہوں نے کہاکہ آل ٹرائبل کو آرڈینیشن کمیٹی مطالبہ کرتی ہے کہ آصفہ قتل معاملہ کے قصورواروں کو پھانسی دی جائے ۔اس موقع پر رفیق بلوٹ انچارج اے ٹی سی سی ،رفاقت اعجاز جنرل سیکریٹری ، واجد کھٹانہ آرگنائزر، انجینئر ابرار چوہدری و دیگران موجود تھے۔