دو دنوں سے مسلسل بارشیں اور بالائی علاقوں میں تازہ برفباری

0
0

ضلع رام بن کی متعدد رابطہ سڑکیں بند ، لوگوں کو مشکلات کا سامنا
اجمل ملک
رام بن //گزشتہ دورو زہ سے مسلسل بارشوں اور تازہ برفباری کی وجہ سے ضلع رام بن کی متعدد رابطہ سڑکیں تحصیل ہیڈ کوارٹروں سے منقطع ہو کر رہ گئیں ہے۔وہیں جموں سرینگر قومی شاہراہ پررام بن اور بانہال کے درمیان متعدد جگہوں پر چٹان کھسکنے ٹریفک کی نقل و حمل کیلئے بند کیا گیا تاہم بعد میں شاہراہ کو ٹریفک کی آمد رفت کے لئے کھول دیا گیا جو کہ دن بھر چلتا رہا ۔تاہم ضلع رام بن کے کچھ بالائی علاقوں میں برف باری ہوئی اور میدانی علاقوں میں طوفانی بارش ہوئی جس کی وجہ سے لوگوں کو مختلف قسم کی مشکلات کا سامنا کر نا پڑا اور متعددعلاقوں کی رابطہ سڑکیںتحصیل ہیڈ کواٹر سے پوری طرح سے کٹ کر رہ گئیںہے ۔اس سلسلے میں نمائندے نے بتا یا کہ ضلع رام بن کے ملحقہ علاقوں میں تمام رابطہ سڑکیں بند ہوئی جس کے بعد ان پر ٹریفک کی نقل و حمل بھی معطل کیا ۔تاہم رابطہ سڑکوں پر ٹریفک بند رہنے کے نتیجے میں لوگوں کو سخت ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ بنیادی ضررویات کی بھی شدید قلت پائی جا رہی ہے ۔ اس سلسلے میں عوام نے نمائندے کو بتا یا کہ جس طرح گزشتہ دو رو ز سے بارش ہورہی ہے اس سے لگتا ہے کہ دور دراز کے لوگوں کو سخت مصائب سے گزرنا پڑ سکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پہاڑی علاقوں میں طبی سہولیات ،پانی ، اور راشن کی موسم خوشگوار ہو نے میں بھی شدید قلت ہوتی ہے تو طوفانی بارش میں کیا صورت حال ہو گی ۔ عوام نے کہاکہ ہم ضلع انتظامیہ اور حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ موسم خراب ہونے کی صورت میں ضلع رام بن کے پہاڑی اور دوردرز علاقوں کی طرف خصوصی توجہ دی جا ئے تاکہ ہنگامی صورت حال سے نپٹا جا سکے ۔ انہوں کہا جن علاقوں میں اس وقت شدید مشکلات کا سامنا ہے ان میں رونیگام ، دھمنستہ ، ڈھک ، کھاروان ، نیل ٹاپ ، دردن باٹ ، مہو منگت ، پوگل پریستان وغیرہ شامل ہیں ۔ ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ تازہ بارشوں اور برفباری کے باوجود سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت بنا کسی خلل کے جاری رہی تاہم یک طرفہ گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا