دوسروں سے اپنا موزانہ کرنا غلط سمجھتی ہوں‘ کرینہ کپور

0
0

پ±رسکون زندگی کے لیے ضروری ہے کہ انسان اپنی خامیوں پر توجہ دے نہ کہ دوسروں سے اپنا موازنہ کرے
یو این این
ممبئیبالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور خان نے دوسروں سے موازنہ کرنے کو غلط خیال قراردیتے ہوئے کہا کہ ان کے نزدیک پ±رسکون زندگی کے لیے ضروری ہے کہ انسان اپنی خامیوں پر توجہ دے نہ کہ دوسروں سے اپنا موازنہ کرے۔بالی ووڈ کی بےبو کرینہ کپور نے ممبئی میں جاری لیک می فیشن ویک2019 میں شرکت کی جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ’میں خود کو اپنا آئیڈیل مانتی ہوں اوردوسروں سے اپنا موازنہ کرنا غلط سمجھتی ہوں۔دوران گفتگو کرینہ نے کہا کہ وہ اپنےکرئیر کے آغاز سے ہی اپنے فیصلے خودکرتی آئی ہیں جبکہ وہ اپنی فنی صلاحیتوں سے با خوبی واقف بھی ہیں۔ا±ن کا کہنا تھا کہ وہ بچپن سے ہی خاصی سمجھدار طبیعت کی مالک اور اپنے کام کو بے حد ایمانداری اور لگن سے کرنے کی عادی ہیں، ان ہی وجوہات کے باعث وہ اپنی پہچان بنانے میں کامیاب ہوئیں۔اس کے علاوہ کرینہ کپور نے کہا کہ اپنے کردار کو مضبوط اور مثبت بنانے کے لیے ضروری ہے کہ ہر شخص اپنی اصلاح کے عمل کو ہمیشہ جاری رکھے۔گفتگو کے اختتام میں کرینہ کپور نے بتایا کہ وہ اداکار اکشے کمار کے ساتھ تقریباً 4 سال بعد دوبارہ نظر آنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں، ا±ن کی اگلی فلم تفریح سے بھرپور ہوگی جو کہ مداحوں کو ضرور پسند آئے گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا