سارہ علی خان کے نخرے‘ ٹائیگرشروف کےساتھ کام کرنے سے انکار

0
0

فلم ”باغی3“میں ان کے سین ٹائیگر شروف کے مقابلے میں کم تھے جس وجہ سے وہ انکار ی ہو گئیں
یو این این
ممبئیبالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان نے اداکار ٹائیگر شروف کے ساتھ فلم ”باغی 3“ میں کام کرنے سے انکارکردیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ”باغی“ سیریزکی تیسری فلم ” باغی 3 “ کے لیے اداکار ٹائیگر شروف کے ساتھ مرکزی کردار کے لیے سارہ علی خان کے نام پرغور کیا جارہا تھا تاہم سارہ علی خان نے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔سارہ کے انکار کی وجہ بتاتے ہوئے کہا جارہا ہے کہ فلم میں ان کے سین ٹائیگر شروف کے مقابلے میں کم تھے لہٰذا وہ اسکرین پر کم نظر آتیں اور فلم ”کیدارناتھ“ اور”سمبا“ کے بعد سارہ کسی ایسی فلم کے انتظار میں ہیں جہاں ان کے کردارکی اہمیت بھی ہیرو کے کردارکے برابر ہو، یہی وجہ ہے کہ سارہ نے ”باغی 3“ میں کام کرنے سے انکار کردیا۔واضح رہے کہ باغی سیریز کی پہلی دونوں فلموں”باغی“ اور”باغی 2“ میں ٹائیگر شروف نے مرکزی کردارادا کیا تھا تاہم پہلی فلم میں ان کے ساتھ اداکارہ شردھا کپور اوردوسری میں دیشا پٹانی نظر آئی تھیں یہ دونوں فلمیں باکس آفس پر شاندار بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی تھیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا