ہالی ووڈ اینیمیٹڈ فلم”ڈمبو“کا نیا ٹریلر جاری کردیاگیا

0
0

سرکس کے معروف فنکار کے گرد گھومتی فلم 29مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
یو این این
نیویارکایڈونچر فلموں کے دیوانوں کیلئے خوشخبری ہے کہ ہالی ووڈ اینی میٹڈفینٹیسی فلم” ڈمبو“(Dumbo)کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ٹم برٹن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے سرکس کے معروف فنکار کے گرد گھوم رہی ہے جسے ایک ہاتھی کی دیکھ بھال کی ذمہ داری سونپی جاتی ہے اور اس ہی دوران اس پر یہ انکشاف ہوتا ہےکہ ہاتھی آڑنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں کولن فیرل،مائیکل کیٹن،ڈینی ڈیویٹو،ایوا گرین،ایلن آرکن،جوزف گیٹ اور نیکو پارکر سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔جسٹن اسپرنگر اور ایہرن کروگر کی مشترکہ پروڈکشن والٹ ڈزنی پکچرز کے بینر تلے 29مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا