دنیا کا سب سے بڑااور کثیر المقاصد بحری مشق

0
37

یواین آئی
پرل ہاربردنیا کا سب سے بڑا بحری مشق ‘رم آف پیسفک’ بدھ کو مغربی بحر اوقیانوس کے ہوائی میں شروع ہو جائے گا۔سال میں دو بار ہو نے والے اور دو ماہ کی مدت والے بحری مشق میں ہندوستان سمیت 26 ممالک کی بحری ٹکڑیوں کے حصہ لینے کی توقع ہے جن میں ہندوستانی بحریہ بھی شامل ہے ۔’رم آف پیسفک’ کا یہ 26 واں مشق ہوگا اور اس میں حصہ لینے کے لئے ہندوستانی بحریہ کا جہاز آئی این ایس ‘شہ یادریہ ‘پہلے ہی ہوائی کے پرل ہاربر میں پہنچ گیا ہے ۔ ہندوستانی جہاز کی قیادت کیپٹن شانتنو جھا کر رہے ہیں اور یہ تازہ ترین تکنیک پر مشتمل اور ملک میں تیار میزائل سٹیلتھ فریگیٹ ہے جو مشرقی بحری کمان کی ایسٹرن فلیٹ کا حصہ ہے ۔بحریہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس مشق میں ہندوستان کی جانب سے حصہ لینا سمندری سیکورٹی مہمات کی عام سرگرمیوں اور داخلی آپریشن کو فروغ دینے کے لئے ایک جامع پلیٹ فارم فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا