لازوال ڈیسک
جموں؍؍ارون ملہوترا نے مہیش گاولی کے ساتھ سینٹ جارج کالج، مسوری کی طرف سے دی گئی دعوت پر 50ویں جیکی میموریل انویٹیشنل فٹ بال ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ اس ٹورنامنٹ میں کل 36 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں (18 کلب اور دہرادون اور مسوری کے 18 اسکول) شامل ہیں۔ اس موقع کی مہمان خصوصی، گیتا پشکر دھامی، وزیر اعلیٰ اتراکھنڈ، پشکر سنگھ دھامی کی اہلیہ تقریب کے مہمان خصوصی ارون ملہوترا، ٹیکنیکل ممبر، آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن، اونگسیئن اور سابق ہندوستانی فٹبالر اور مہیش گاولی، موجودہ ہندوستانی فٹ بال کوچ اور سابق ہندوستانی فٹ بال کپتان تھے۔وہیںبات چیت کے دوران ارون نے کھیلوں کی سرگرمیوں میں خاص طور پر فٹ بال کے کھیل میں خواتین کی شرکت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے فٹ بال میں ہمارے پاس بہت بڑا ٹیلنٹ اور روشن مستقبل ہے۔ حالیہ ٹورنامنٹ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہیں کہ ہماری خواتین کی قومی فٹ بال ٹیم نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ تمام تعلیمی اداروں میں مردوں کی فٹ بال ٹیم کے علاوہ خواتین کی فٹ بال ٹیم بنائی جائے اور اس کھیل کو ہر کسی کے لیے زیادہ سے زیادہ روشناس کرایا جائے۔