درہال کے نڈیاں بی کے پانچ گھروں اور ایک مسجدکی بجلی غائب

0
0

مقامی لائن من نے ذاتی رنجش کی وجہ بجلی کاٹی
عمرارشدملک
درہالدرہال کے نڈیاں بی پنچایت کے 5گھروں اور ایک مسجد کی بجلی تقریباًایک ہفتے سے بند کردی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق درہال کی پنچایت نڈیاں بی کے ایک محلہ کے 5گھروں اور ایک مسجد کی بجلی کو کاٹ دیا گیاجبکہ بجلی کاٹنے سے پہلے نوٹس دیا جاتا ہے لیکن بغیر نوٹس ہی بجلی کاٹ دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق ماقامی لائن من نے ذاتی رنجش کی وجہ سے 5گھروں کی بجلی کاٹ دی جبکہ محلہ کی مسجد بھی اس کے زد میں آگئی اور ایک ہفتہ سے بجلی غائب ہے ۔ صارفین نے بتایا کہ لائن من کے ذاتی رنجش کی وجہ سے بجلی کی تار توڑ دی جس کے بعد بجلی بند ہوگئی اور ایک ہفتے سے بجلی غائب ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں بجلی محکمہ کے اعلیٰ آفیسران سے بھی شکایت کی لیکن کئی کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بچوں کے امتحان چل رہے ہیں اور اندھیرے میں بچے کیسے امتحان کی تیاریاں کریںگے۔ انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری سے اپیل کی ہے کہ وہ نڈیاں بی کے لوگوں کے ساتھ انصاف کرےں تاکہ ہمیں بجلی فراہم ہوسکے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا