انتظامیہ نے محصوص طبقہ کے لوگوں کو نشانہ بنایا:ندیم احمد میر
نمائندہ لازوال
کوٹرنکہ // کوٹرنکہ میں کانگریس کے بلاک صدر راج محمد راتھر کی قیادت میں ایک پریس کانفرنس کی گئی جس میں کانگریس کے یوتھ لیڈر ندیم احمد میرنے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کوٹرنکہ میں کچھ دن پہلے انتظامیہ نے ایک مخصوص طبقہ کے لوگوں کونشانہ بناتے ہوئے ان کے مکان اور دوکانیں اس لئے منہدم کر دیئے کہ یہ مکان اور دوکان محکمہ شیپ ہسبنڈری کی جگہ میں تعمیر ہوئے ہیں ۔ندیم احمد میر نے کہا کہ اگر انہوں نے سرکاری زمین پر قبضہ کیا ہوا تھا تو انتظامیہ پہلے نوٹس دیتی اس کے بعد کاروائی عمل لاتی لیکن اچانک غریب لوگوں کے مکانوں پر بلڈوز چلادیا انہوں کہا کہ کافی تعداد میں اثر رسوخ رکھنے والے لوگ سرکاری زمینوں پر جبراًقبضہ جمائے ہوئے ہیں لیکن ان کو پوچھنے والا کوءنہیں اور جہاں کسی غریب نے محنت ومشقت کرکے اپنی زندگی گزارنے کے لئے چھت ڈالی ہوئے ہے وہاں انتظامیہ بلڈوزر چلا دیتی ہے اور غریب لوگوں کو گھر سے بے گھر کر دیتی ہے انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری ڈاکٹرشاہد اقبال چوھدری سے مطالبہ کیا کہ اگر سرکاری زمینوں پر سے قبضہ کو چھوڑا نا ہے تو بڑے بڑے لوگوں پر بھی کاروائی کی جائے ۔ہزراوں کنال سرکاری اراضی پر اثر رسوخ رکھنے والے لوگوں نے قبضہ کیا ہوا ہے وہاں بلڈوز کیوں نہیں چلتا صرف ایک مخصوص طبقہ کے غریب لوگوں پر ہی ظلم کیوں ہے وہیں ندیم میر نے سرکار سے مطالبہ کیا کہ جن لوگوں کو گھر سے بے گھر کیا ان کو معاوضہ دیا جائے کانگریس لیڈر شفیق راز نے اس موقع پر بولتے ہوئے کہا انتظامیہ نے جان بوجھ کر ایسا کیا کوئی نوٹس نہیں دیا اور جن لوگوں کو گھر سے بے گھر کیا وہ کہتے ہیں کہ ہمارے مکان اپنی ملکیت زمین پر تعمیر تھے اور انہوں ہائی کورٹ کا سٹے بھی دیا لیکن موجودہ آفیسران نے کہا کہ ہم کوئی بات نہیں سننے کو تیار۔انہوں کہا مکان مالکان کا لاکھوں کا سامان تباہ وبرباد کر دیا لیکن نکالنے کی مہلت نہیں دی وہیں بشارت راتھر نے بھی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اگر غریبوں کی زمین پر بلڈوز چلا ہے باقی کچھ لوگوں نے سرکاری زمینوں پر جبراًقبضہ کیا ہوا ہے وہ آزاد کی جائےں۔