آصفہ قتل کیس پر وزیر اعلیٰ کا فیصلہ اٹل قصوروار کو سزا دی جائےگی

0
0

نوشہرہ ،سندربنی اور کالاکوٹ کو بھی ان کا حق دیا جانا چاہیے
روہنگیا ،ریاستی حکومت کا معاملہ ہے کسی کی مداخلت ناقابل برداشت : غلام نبی لون
عمرارشدملک
راجوری ریاستی حکومت کے کابینہ وزیر غلام نبی لون ہانجورہ راجوری کے دورہ پر پہنچے جہاں انہوں نے پارٹی ورکروں کی میٹنگ کے بعد صحافیوں سے بات چیت کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آصفہ عصمت دری اور قتل کیس میں ملوثین کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائےگی اور وزیر اعلیٰ نے بھی اپنا موقف واضح کردیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ قصوروار کو سخت سزا دی جائےگی اور ثبوت مٹانے والے آفیسران کو بھی بخشا نہیں جائےگا ۔ وہیں انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ روہنگیا ریاستی حکومت کا معاملہ ہے اور اس پر حکومتی سطح پر کام کیا جارہا ہے اور اگر قانونی طور پر وہ غیر قانونی جموں میں بسے ہیں تو انہیں قانون کے تحت یہاں سے باہر کیا جائےگا لیکن کسی کی مداخلت برداشت نہیں کریںگے ۔ انہوں نے کہا کہ روہنگیا معاملہ جلد ہی حل ہوجائےگا تب تک کسی کو حق نہیں ہے کہ وہ ان کو حراساں کرئے ۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نوشہرہ ، سندربنی اور کالاکوٹ کی عوام جائز حق کا مطالبہ کررہے ہیں اور پُرامن طور پر سب کو حق ہے کہ وہ اپنے مطالبات حکومت تک پہنچا سکےں اور حکومت بھی ان کے لئے کچھ بہتر کرےگی تاکہ ان علاقوں کی عوام کو ان کا حق مل سکے ۔ وہیں انہوں سابق وزیر خزانہ حسیب درابو معاملہ پر بات کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ پارٹی کے مفاد میں جو ٹھیک ہو گا وہ کیا جائےگا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا