درہال کے ملہت علاقے میں آندھی پل کو لے اڑا لے گئی

0
156

مقامی عوام نے ضلع انتظامیہ سے متعلقہ محکمہ اور ٹھیکیدار کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا
نزاکت احمد
درہال ملکاں؍؍ درہال کے گاؤں ملہت میں آندھی کی وجہ سے ایک پل ٹوٹ گیا۔اس سلسلے میں مقامی عوام نے تشویش کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہاکہ معمولی سی آندھی ایک پل کو اپنے ساتھ اڑا لے گئی اور یہ اس پل کے کام کے معیار کی بخوبی عکاسی کرتا ہے۔مقامی عوام نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ انجینئر انچارج کے ساتھ متعلقہ ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کی جائے کیونکہ سرکاری خزانے کو اتنا بڑا نقصان پہنچ رہا ہے اور یہتشویشناک بات ہے کہ آندھی پل کو اڑا لے گئی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا