درندں کو سرِ بازار پھانسی دی جائے

0
38
  • مرکزی اور صوبائی حکومتیں نا اہل ثابت : مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی
  • لازوال ڈیسک
  • لدھیانہ ؍؍کٹھوعہ کی آصفہ اور انوائوں کی بٹیا کے ساتھ درندگی کرنے والوں کو سرے بازار پھانسی دی جائے یہ مطالبہ آج یہاں مجلس احرار اسلام ہند بھارت کی جانب سے شاہی امام پنجاب مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی نے کیا ، انہوں نے کہا کہ بچیوں کے ساتھ درندگیاں افسوس ناک ہیں انہیں کسی قیمت پر برداشت نہیں کیا جا سکتا ہے ، مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی نے کہا کہ ملک میں آئے دن ہو رہے ان واقعات نے ثابت کر دیا ہے کہ یوپی اور کشمیر کی صوبائی حکومتیں اور مرکزی حکومت ناہل ثابت ہو گئی ہیں انہیں اخلاقی طور پر اب حکومت میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ مزید افسوسناک یہ ہے کہ اب کچھ لوگ ان ناپاک واقعات سے توجہ ہٹانے کیلئے انہیں مذہب کا رنگ دے رہے ہیں ،شاہی امام نے کہا کہ بیٹی بیٹی ہوتی ہے اسکی عزت کو ہندو مسلم کی عینک لگا کر دیکھنے والے لوگ درصل درندے ہیں ، انہوں نے کہا کہ تین طلاق پر بل لانے والے بیٹیوں کے بلتکار پر اب خاموش کیوں ہیں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا