دارالعلوم گجر نگر میں جلسہ دستاربندی کا انعقاد

0
0

گیارہ حفاظ کرام کی دستاربندی علماءکرام سے دست مبارک سے ہوئی
لازوال ڈیسک
جموں// دارالعلوم گوجر نگر میں جلسہ دستار بندی بروز سوموار کو بعد نماز مغرب زیر صدارت حضرت مولانا مفتی فیض الوحید و حضرت مولانا مفتی عنایت اللہ منعقد ہوا جس میں دارالعلوم گوجر نگر سے فارغ حفاظ کرام کو اسناد فراغت اور دیگر تحائف سے نوازا گیا ۔واضح رہے گیارہ حفاظ کرام کی دستاربندی علماءکرام سے دست مبارک سے ہوئی الحمدللہ عوام کا ایک جم غفیرا منڈ کر آیا اور علماءکرام کی ایک بڑی تعداد موجود تھی جس میں سر فہرست حضرت مولانا مفتی فیض الوحید ، مفتی عنایت اللہ قاسمی ،قاری طارق، مولانا عبدالرزاق۔ مفتی اقبال، دارالعلوم کے مہتمم قاری محمد اکرم ، انتظامیہ کمیٹی کے صدر آفتاب عالم ، محمد ایوب ، محمد اشرف و دیگران کے ساتھ موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا