چوہدری عمران ظفر کو کانگریس پی سی سی ممبر اور راجوری پونچھ انچارج منتخب کیا گیا

0
0

کہاعوامی خدمت ہی میری سب سے بڑی جائیداد ہے
ناظم علی خان
مینڈھرمینڈھر عوامِ نے چوہدری عمران ظفر کو کانگرس پی سی سی ممبر اور راجوری پونچھ انچارج منتخب ہونے کے بعد چوہدری اکرم ایم ایل اے سرنکوٹ کے ہمراہ آمدپروالہانہ استقبال کیا ۔جس میں ہزاروں لوگوں نے بلا لحاظ مذہب وملت ،رنگ و نسل اورذات پات شرکت کی۔ اس موقعہ ایک پر وگر ام کا انعقاد کیا گیاجس کی شروعات تلاوت قرآن پاک سے ہوئی جبکہ اسٹیج سیکریٹری کا فرائض انجام کسان مزدور یونین مینڈھرکے صدر چوہدری عبدالمجید نے دئے ۔ اس دوران مقررین نے بو لتے ہوئے کہا کہ ہمارے نمائندے عوامی خدمات سے بالکل غافل ہیں اُسکے برعکس یہاں کی عوامی خدمات کی انجام دہی تحصیل آفیسران ، ضلع آفیسران اور ایم ایل اے سرنکوٹ کر رہے ہیں ۔مزید انہوںنے کہا کہ عوام اس وقت پانی کے بحران میں مبتلا ہے روزانہ احتجاج ہو رہے ہیں۔ اس دوران عمران ظفر نے اپنے خیالات کا اظہار یکرتے ہوئے کہا کہ میں عوامی مینڈیٹ کا طلب گار ہوں جو مینڈھر کے عوام مجھے ضرور دیں گے کیوں کہ میرے آبا واجداد نے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے۔ میں بھی اُن کے نقش وقدم پر چل عوامی خدمات انجام دوں گا ۔مزید انھوں نے کہا کہ مجھے صرف عوامی خدمت کرنی ہے۔ عوامی خدمت ہی میری سب سے بڑی جائیداد ہے اگر مجھے عوام اپنی خدمت کا موقعہ دیں ۔ جو لوگ عوامی خدمت کاحلف لے اپنے گھر ،جائیداد وغیرہ بناتے ہیں عوام اُن سے بخوبی واقف ہے ۔ اب اور زیادہ یہ سلسلہ چلنے والا نہیں ہے ۔ عوام خرد بینی آنکھوں سے سب ماجرا دیکھ رہے ہیں ۔تمام ترقیاتی منصوبہ جات کا نا کام ہونا لیڈارن کی ہی دین ہے ۔جس کے لیئے عوام سخت مجبور ہیں ۔ اس دوران چوہدری محمد اکرم ایم ایل اے سرنکوٹ نے کہا کہ دوران الیکشن ہمارے لیڈارن عوام کو کبھی قوم کبھی ذات اور کبھی مذہب کے خطرے کا نعرہ لگاتے ہیںعوام ایسے لوگوں سے باخبر رہیں ۔ جو خطہ پیر پنجال کی عوام کی بد قسمتی ہے ۔ حالانکہ عوام کا انتخاب کا معیار عوامی خدمت ہونا چاہیے ،یہی میرا اور والدمرحوم کا نصب العین رہا ہے ۔ انھوں نے عوام سے کہا ترقی یافتہ ممالک کے لوگ چاند پر اپنا قدم رکھ چکے ہیں ہم ابھی بھی عرب قبائل کی طرح ذات پات جیسے دقیانوسی تصور میں اُلجھے ہوئے ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی کے دور میں یہ سب کرنے سے قوموں کو بربادی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو سکتا ہے ۔ آخر میں انھوں نے کہا کہ یہاں رشوت جیسی لعنت انتہا پر ہے جس سے حق دار کو اُسکے حق سے محروم کیا جاتا ہے میں اسکے سخت خلاف ہوں ہوں اگر کوئی بھی آفیسر عوامی خدمات کو اپنا فریضہ سمجھتا ہے تو میں اُسکے ساتھ ہوں اور قدر بھی کرتا ہوں ۔ چوہدری ظفر اللہ آزد نے مہانوں کا شکریہ دادا کرنے کے ساتھ اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ میں اس عوام کو صرف ون پر اطلاع دی ہے کسی شخص کو گاڑیوں کی بکنگ کے لیئے کوئی پیسہ نہ دیا۔ اس موقعہ پر ٹھکیدار امان اللّٰہ، چوہدری محمد براہیم ، چوہدری محمد شفیع ، چوہدری عبدالعزیز ، شہنواز خان، گلزار ڈار، خورشید میر، سردار محمد اکبر خان، ٹھکیدار وید بسین شرما، اور دویندر سنگھ کے علاوہ ہزاروں معززین موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا