سیارف خان
منجاکوٹ؍؍منجا کوٹ کے کاکورا علاقہ میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجہ میں ایک آدمی کی موت واقع ہو گئی جبکہ دوسرا شخص زخمی ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق منجا کوٹ کے ککورا سے کنیال گلی لنک سڑک پر آرمی گاڑی اور ایک موٹرسائیکل کے درمیان ٹکراؤ ہو گیا جنکو فوری طور پر پی ایچ سی منجا کوٹ میں لایا گیا جس کے نتیجہ میں محمد امتیاز ولد محمد اشرف ساکنہ بدھل راجوری کی موت ہو گئی اور نوید خان ولد عبدالخلیل ساکنہ کاکورا زخمی ہو گیا۔وہیں پولیس اسٹیشن منجا کوٹ میں معاملہ درج کر کے معاملہ کی چھان بین شروع کر دی گئی ہے۔