خواتین ہاکی کے قومی کیمپ کے لیے 33 کھلاڑیوں کا اعلان

0
141

بنگلورو، // ہاکی انڈیا نے پیر کو قومی کیمپ کے لیے 33 رکنی خواتین کی ہاکی ٹیم کا اعلان کیا۔
ہاکی انڈیا کی طرف سے آج یہاں کئے گئے اعلان کے مطابق، یہ 33 رکنی ٹیم بنگلورو میں اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) میں 16 مئی تک ٹریننگ کرے گی اور مستقبل کے کوچنگ کیمپوں اور بین الاقوامی دوروں میں حصہ لے گی۔
ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم اس سال کے آخر میں ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ 2023-24 میں ارجنٹائن، بیلجیم، جرمنی اور برٹین کے ساتھ اینٹورپ اور لندن میں مقابلہ کرے گی۔
اس موقع پر ہاکی انڈیا کے ہائی پرفارمنس ڈائریکٹر ہرمن کروز نے کہا کہ 14ویں ہاکی انڈیا سینئر ویمنز نیشنل چیمپئن شپ کا استعمال ملک بھر سے بہترین ہاکی کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے کوچز اور سلیکٹرز نے ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم کو نئی بلندیوں پر لے جانے کی صلاحیت والے 33 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔ اب ہمارے پاس ایک مضبوط ٹیم ہے جو آئندہ بین الاقوامی دوروں اور ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ 2023-24 میں حصہ لے گی۔
ٹیم درج ذیل ہے:-
گول کیپر:- سویتا، بیچو دیوی کھریبام، بنساری سولنکی اور مادھوری کنڈو۔
دفاعی: – نکی پردھان، ادیتا، ایشیکا چودھری، مونیکا، روپانی کماری، مہیما چودھری، جیوتی چھتری اور پریتی۔
مڈفیلڈرز:- سلیمہ ٹیٹے، مرینا لالرامنگھاکی، ویشنوی وٹھل پھالکے، نیہا، جیوتی، ایڈولا جیوتی، بلجیت کور، منیشا چوہان، اکشتا اباسو ڈھکالے، ازمینہ کجور اور نشا۔
فارورڈ:- ممتاز خان، لالریمسیامی، سنگیتا کماری، دیپیکا، شرمیلا دیوی، نونیت کور، دیپیکا سورینگ، پریتی دوبے، وندنا کٹاریہ اور رتوجا داداسو پسال۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا