مدرسہ اسرار العلوم ٹھاکرائی میں جشن دستاربندی و اصلاحِ معاشرہ کانفرنس منعقد

0
111

کامیاب زندگی کے لیے والدین کے حْسن سلوک لازمی، اصلاحِ معاشرہ کے لیے ہر فرد کو اپنے ذمہ داری سمجھنے کی ضرورت: مقررین
بابر فاروق
کشتواڑ// ضلع کشتواڑ کے علاقہ ٹھاکراء میں مدرسہ اسرار العلوم میں جشنِ دستاربندی و اصلاحِ معاشرہ کانفرنس منعقد کی گئی۔ منعقد کیے گئے جشنِ دستاربندی و اصلاحِ معاشرہ میں مقامی لوگوں کے ساتھ ضلع کشتواڑ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔ منعقدہ پروگرام کا آغاز تلاوت کلامِ پاک سے ہوا و نعت خوانی سے ہوا۔ منعقدہ پروگرام میں صوبہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے مولانا بلال احمد کمہار نے بطورِ خصوصی مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس کے علاوہ ضلع ڈوڈہ سے تعلق رکھنے والے مفتی غلام محمد رضوی، مہتمم مدرسہ مدینتہ العلوم فریدیہ اسراریہ کشتواڑ قاری لیاقت رضا کے علاوہ مدرس و طلباء نے بھی شرکت کی۔ مدرسہ اسرار العلوم حداد پورہ ٹھاکراء کی بنیاد تقریباً تیس سال قبل رکھی ہے اور کء طلباء مدرسہ اسرار العلوم حداد پورہ ٹھاکراء سے علم حاصل کر کے دین کی خدمت میں مصروف ہیں۔ منعقد کیے گئے پروگرام میں علاقہ سرواں سے تعلق رکھنے شبیر احمد نامی ایک طالبِ علم میں کلامِ پاک کو حفظ کر کے اپنے سینے میں محفوظ کیا اور مہمان خصوصی بلال احمد کہمار کی موجودگی میں انکی دستاربندی کی گئی۔ اس موقع پر حافظ شبیر احمد کے والدین کو مبارکبادی پیش کی گئی جنہوں نے علمِ دین کو ترجیح دے کر اپنے فرزند کو مدرسہ میں داخلہ لیا۔ اصلاحِ معاشرہ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے مفتی غلام محمد رضوی نے کہا کہ معاشرے کی اصلاح کا آغاز ایک فرد سے ہوتا ہے یعنی ہر ایک فرد کو اپنے اعمال پر توجہ دینی چاہیے اور نیک اعمال کرنے چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جب ہر انسان کلامِ پاک، نبی کریم ﷺ کی سْنتوں و احادیث پر عمل کرے گا تو معاشرے کی اصلاح ہو گی۔مہمانِ خصوصی مولانا بلال احمد کمہار نے اصلاحِ معاشرہ پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشرے میں خرابی کا سبب والدین کے ساتھ بدسلوکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر والدین اگر ناراض ہوں تو اولاد کا کوئی عمل قابلِ قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ والدین کے چہرے کو دیکھنا بھی عبادت ہے۔ انہوں نے کہا کہ والدین کی عزمت و خدمت کا درس دینی ادراروں سے ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر انسان کو بہترین زندگی پانے کے لیے کلامِ پاک کو پڑھنا اور اس پر عمل کرنا لازمی ہے۔اصلاحِ معاشرہ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ دینی ادراروں کا اصلاحِ معاشرہ میں اہم رول ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک فرد کو ذمہ داری ہے اور انہیں اپنی ذمہ داری کو سمجھنے چاہیے تاکہ معاشرے کی اصلاح ہو۔ نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں کہا کہ زندگی میں کامیاب و کامران ہونے کے لیے اپنے والدین کا ادب و احترام کریں اور انکی خدمت کیا کریں۔ کانفرنس و اصلاحِ معاشرہ حافظِ قرآن شبیر احمد کی دستاربندی اور دْعائے مجلس کے ساتھ پر اختتام پذیر ہوا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا