خطء چناب کی عام طور پر فصلیں زیادہ تر سوکھے کی شکار ہو جاتی ہیں

0
0

لوگوں کو ضرورت کے مطابق غلہ مہیا کیے جانے کو یقینی بنایا جائے:سجاد احمدکچلو
مشتاق احمد دیو
کشتواڑ؍؍جموں وکشمیر کے سابق وزیر اور خطء چناب کے نیشنل کانفرنس کے سربراہ سجاد احمد کچلو نے جموں وکشمیر کی موجودہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ھے کہ خطء چناب کی عوام جنکی عام طور پر فصلیں زیادہ تر سوکھے کی شکار ہو جاتی ہیں اور انہیں غلے کی ضروریات سرکاری راشن کی دکانوں اور پھر بازاروں سے گران نرخوں پر خرید کی بیٹ کی بھوک مٹانی پرتی ھے ‘کیلئے نیا حکم صادر کر کے انہیں ضرورت کے مطابق غلہ مہیا کیے جانے کو یقینی بنایا جائے ۔سجاد احمد کچلو نے کہا کہ اکثر خطء چناب کے تینوں ضلعوں میں اکثر دیکھا گیا ھے کہ یا تو تیار فصلیں تند و تیز بارشوں کی نذر ہو جاتی ہیں یا پھر سوکھے کی شکار ہو جاتی ہیں ایسے میں کسانوں و زمینداروں کی محنت رائیگان ہو جاتی ہے اور وہ مایوس و مجبور ہو جاتے ہیں ۔سجاد احمد کچلو نے کہا کہ یہ سرکار کی ذمے داریوں میں شامل ھے کہ وہ اپنی رعایا کو اس اہم نوعیت کی پریشانی سے نجات دلاتے ہوئے انہیں ضرورت کے مطابق غلہ اور وقت پر مہیا کیا جائے۔ سجاد احمد کچلو نے کہا کہ مڑواہ واڑون کی عوام جنہیں زمستان میں غلے کی پریشانی کا سامنا رہا کے لیے مرگن ٹاپ والا راستہ کھلتے ہی غلے کا سٹاک اور اسکی تقسیم کاری کی جانے کو یقینی بنا جائے۔ انہوں نے فی گناہ 50 کلو گرم غلہ فی ماؤ صارفین کو مہیا کیے جانے کی بھی وکالت کی ھے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا