آنکھیں بند رکھیں اور غیر قانونی قبضے ہوتے رہے !

0
0

اوقاف کی جائداد مسلمانون کی جائداد ہے
لازوال ڈیسک
جموںجموں میونسیپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر چھ مسلمانوں کایک اجلاس انور چوہدری کی قیادت میں منعقد ہوا جس میںشرکاءنے وقف محکمہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ گرلز ہائر اسکینڈر ی اسکول اپر گجر نگر کے پاس ایک کمیونیٹی ہال تعمیر کیا جائے ۔اس سلسلہ میں گجر نگر کے باشندگان نے اس مقام پر گرلز ہوسٹل تعمیر کرنے پر غصے کا اظہار کیا تھا ۔اجلاس میں موجود شرکاءنے وقف محکمہ کے فیصلے کو بد قسمت قرار دیااور کہا کہ وقف کی جائداد جموں کے مسلمانوں کی جائداد ہے لیکن دونوں محکمہ جات جائداد کو بچانے اور تحفظ فراہم کرنے کے بجائے گزشتہ چھ دہائیوں سے اس کو غارت میں لے جا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اصل زمین ٹھیکے میں گئی اور جموں کے مسلمانوں کو اس کی افادیت سے درکنار رکھا ۔مقررین نے کہا کہ قبرستانوں، درگاہوں اور مساجد کی زمینیں انتظامیہ کے سامنے ناجائز قبضوں میں گئیں لیکن دونوں محکمہ جات نے اپنی آنکھیں بند رکھیں اور غیر قانونی قبضے ہوتے رہے ۔اجلاس میں موجود شرکاءنے اس بات پر سہمتی ظاہر کی کہاس مسئلے میں ہر ممکن لڑائی لڑی جائے گی انہوں نے جموں کے مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایک بینر تلے یکجہ ہوکر اپنی جائداد اور وقار کا تحفظ کیا جائے ۔اس موقع پر شفقت کھوکھر، محمد ایوب ملک، شوکت چوہدری، ماسٹر محمد اکرم، رشیدہ بیگم، پروین اختر، محمد حسین ملک، فاروق احمد قریشی، ریاض خان و دیگران موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا