’حیات پورہ اور دوداسن بالا کی سڑکیں آپس میں ملائی جائیں‘

0
0

تحصیل منجاکوٹ اور تحصیل تھنہ منڈی کے لوگوں کی ڈپٹی کمیشنر راجوری سے مانگ
کہا دونو سڑکیں آپس میں نہ ملنے سے دو نوں تحاصیل کے لوگوں کو نقصان
محمد عامر
منجاکوٹتحصیل منجاکوٹ اور تحصیل تھنہ منڈی کے لوگوں نے ڈپٹی کمشنرراجوری ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ دوداسن بالا اور حیات پورہ کی سڑکوں کو آپس میں ملایا جائے۔تفصیلات کے مطابق منجاکوٹ کی حیات پورہ اور تحصیل تھنہ منڈی کے دوداسن بالا کی سڑکیں آپس میں نہ ملنے سے دونوں علاقہ کے لوگوں میں سخت غصہ پایا جا رہا ہے۔لوگوں نے کہا کہ کئی عرصہ سے لوگوں کو یقین تھا کہ یہ سڑکیں جلد سے جلد آپس میں ملائی جائیں گئی۔اور لوگوں کے کاروبار میں تیزی ہو گی۔ مگر کسی کو بھی اس طرف کوئی توجہ نہ ہے۔دونوں سڑکوں میں محض دو سو میٹر کے قریب کا فیصلہ ہے جو پورا نہ ہونے سے دو تحاصیل کے لوگوں کو سخت نقصان ہو رہا ہے۔لوگوں نے کہا کہ ان دونوں سڑکوں کے جڑنے سے دونوں علاقہ کے لوگوں میں اچھے تال میل کے ساتھ ساتھ تجارت کے کاروبار میں بھی ترقی ہو سکتی ہے۔جس سے بے روذگار نوجوانوں کو ایک اچھا خاسا روزگار بھی فراہم ہو سکتا ہے۔لوگوں نے کہا کہ ان سڑکوں کے آپس میں نہ ملنے سے منجاکوٹ سے دوداسن تک پہنچنے میں لگ بھگ دو گھنٹے لگ جاتے ہیں۔جس سے لوگوں کا بہت سارا وقت ضائع ہو جاتا ہے۔وہیں اگر یہ دونوں سڑکیں آپس میں مل جاتی ہیں تو منجاکوٹ سے دوداسن بالا آدھا گھنٹہ کا سفر ہو جاتا ہے۔جس سے لوگوں کو آنے جانے میں بڑی راحت کے ساتھ ساتھ تجارتی کاموں میں بھی فائدہ پہنچ سکتا ہے۔اس سلسلہ میںدونوں علاقہ کے لوگوں نے ڈپٹی کمشنر راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری سے مانگ کی کہ وہ متعلقہ محکمہ کے آفیسران کو ہدایت دیں کہ جلد سے جلد ان سڑکوں کوآپس میں جوڑا جائے تاکہ دونوں تحاصیل کے لوگوں کو فائدہ پہنچ سکے۔لوگوں نے کہا ڈپٹی کمشنر راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری کے کام قابل ستائش ہیں اور ان دونوں تحصیل کے لوگوں کی گزارش ہے کہ وہ جلد سے جلد ان لوگوں کی جائز مانگ کو پورا کریں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا