کٹھوعہ معاملے کے مرتکبین کو سزائے موت دی جائے: مولانا سید امین شاہ گیلانی

0
0

سید نیاز شاہ
پونچھ //کٹھوعہ میں آٹھ سالہ معصوم کے ساتھ عصمت دری و قتل پر ملک عالمی سطح پر بدنام ہوا ریاست کی ساخت میں فرق آیا ہے ۔اس سلسلہ میں یہاں منڈی جامعہ مسجد کے خطیب و ریاست کے مقتدر عالم دین مولانا سید امین حسین شاہ گیلانی نے کہا ظلم بالائے ظلم یہ کہ بچی کے ساتھ جو بھی ہوا بہت ہی ناپاک حرکت ہے لیکن پہلے اس کو فرقہ واریت کا رنگ دینا ،پھر اس پر سیاست کرنا پھر ظالم کی حمایت میں ملک کا پرچم لہراکر سامنے آنا ایک سوچی سمجھی سازش ہے انہوں نے کہا اس طرح واقعات کی مذمت جتنی کی جائے اتنی کم ہے عالمی انصاف کے اداروں سے گذارش ہے کہ کٹھوعہ ملزمین کو عبرتناک سزا دی جائے اور ان کے خلاف ملک میں بدامنی اور ملک دشمنی جیسے سخت دفعات لگا کر متاثرہ کے خاندان کو انصاف دیا جائے ۔انصاف کے لئے پرامید اداروں کا قاتلوں کا ساتھ دینا قتل میں شریک لوگوں کی حمایت میں ملک کی حکمران جماعت کے لیڈرون کا آنا نہایت کی افسوس ناک ہے انہوں نے کہا ظلم کسی بھی مذہب کے ماننے والے کے ساتھ نہایت ہی شرمناک ہے واضح رہے کہ مولانا نے جمعہ کی نماز سے قبل عوام منڈیکی عوام سے ان باتوں اک اظہار کیا۔انہوں نے کٹھوعہ معمہ کے مرتکبین کو سزائے موت کی اپیل کی اور ریاستی و مرکزی حکومت کو ان تما م لوگوں کے خلاف کاروائی کی مانگ کی جو قاتلوں زانیوں کے حمایتی اور ملک کے جھنڈے کی بے حرمتی کے مرتکب ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا