کھٹوعہ ،اناو واقعات کی مذمت میں لاتور شہر میں فقیدالمثال خاموش جلوس،عوامی احتجاجات کا سلسلہ جاری

0
0

محمدمسلم کبیر
لاتورآج ملک میں خواتین اور معصوم بچیوں کی عصمت و عزت تار تار ہورہی ہے لیکن حکومتوں پر براجمان افراد کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگ رہی ہے۔ ملک اور بیرونی ممالک بالخصوص اقوام متحدہ نے بھی معصوموں کی عصمت ریزی اور قتل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان واقعات کی سخت مذمت کی ہے۔ ریاست جموں اور کشمیر کے کھٹوعہ میں 8 سالہ معصوم کے ساتھ درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عصمت ریزی اور قتل کرکے انسانیت کو شرمسار کیاگیا اور اتر پردیش کے اناو¿ میں بھی انسانیت سوز واقعے سے ملک بلکہ انسانیت شرمسار ہوگئی ہے۔ اس درندگی و حیوانیت کی پشت پناہی کرنے والے بھارتیہ جنتا پارٹی کے قائدین اور وکلاءکے خلاف حکومتوں کی توجہ مبذول کرانے اور معصوم کے ساتھ انصاف کا مطالبہ کرنے کے لئے لاتور شہر میں بلا لحاظ مذہب و ملت تمام امن پسند شہریان کی جانب سے بعد نماز جمعہ اعظم گنج گولائی سے فقیدالمثال خاموش مارچ نکالا گیا۔ خواتین کے ہاتھوں ضلع کلکٹر لاتور کو یادداشت پیش کر کے کھٹوعہ، اناو¿ اور سورت کے وحشیانہ اور انسانیت سوز سانحات کی مذمت کی گئی اور خاطیوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا گیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا