حکومت دیہی علاقوں میں خصوصی ترقیاتی عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔ ذوالفقار

0
39

لازوال ڈیسک
راجوری؍؍ خوراک، شہری رسدات ، امور صارفین اور امور قبائل کے وزیر چودھری ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ حکومت دیہی علاقوں میں خصوصی ترقیاتی عمل جاری رکھے ہوئے ہے تا کہ لوگوں کو معیاری بنیادی ڈھانچہ فراہم ہوسکے۔ان باتوں کا اظہار وزیر موصوف نے آج4.5 کلو میٹر کھوری۔ پلنگڑھ سڑک کے افتتاح کے بعد ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یہ سڑک جسے3.70 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے، سے کھوری، کورپرا، مہاراج پورہ، باکری اور پلنگڑھ دیہات کو جوڑ کر3 ہزار لوگوں کو سڑک رابطہ فراہم ہوگا۔اس ومقعہ پر وزیر نے پٹی گاؤں کو ایک ماڈل ولیج کے طور ترقی دینے کے لئے2 کروڑ روپے منظور کئے۔بعد میں وزیر نے جی ایم سی راجوری کا دورہ کیا اور139 کروڑ روپے کی لاگت سے جاری ترقیاتی عمل کا جائیزہ لیا جس کے ستمبر2018 تک مکمل ہونے کی اُمید ہے۔ وزیر کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر شاہد اقبال چودھری، ایس ایس پی یوگل منہاس اور دیگر افسران بھی تھے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا