حدمتارکہ پرزبردست کشیدگی،3فوجی اہلکارہلاک

0
0

سرحدی اضلاع میں تباہ کن گولہ باری،کمسن بچی وخاتون سمیت5افراد زخمی
ناظم علی خان/سیدنیازشاہ

  • مینڈھر/پونچھ؍؍سرحدی اضلاع راجوری پونچھ میں ایت کے روززبردست بدامنی کاماحول پیداہوگیا،ہند۔پاک افواج کے مابین شدیدگولہ باری میں3فوجی اہلکار ہلاک جبکہ پانچ دیگرافرادزخمی ہوگئے ہیں جبکہ بھاری پیمانے پررہائشی ڈھانچوں کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔دفاعی ترجمان نے بتایاکہ پاکستانی افواج نے لائن آف کنٹرول پرضلع راجوری کے بیمبرگلی سیکٹرمیں بلااشتعال گولہ باری شروع کردی جس میں تین فوجی اہلکارجان بحق جبکہ پانچ دیگرافراد زخمی ہوگئے ہیں۔دفاعی ترجمان کے مطابق فوج پاکستانی گولہ باری کامنہ توڑ جواب دے رہی ہے۔اس سے قبل ایت کوہی پونچھ ضلع میں حد متحارکہ پر ایک مر تبہ پھر پا کستا نی افو اج نے جنگ بند ی کی خلاف ورزی کی اوربالاکوٹ سمیت، منجاکو ٹ، شاہ پور میں زور دار گو لہ با ری کی ۔اس دوران پا کستا نی افو اج نے بالاکوٹ کے درجنو ں بھا رتی پو سٹو ں اور رہا ئشی علاقو ں کو نشانہ بنا یا ، جس کا بھا رتی افو اج نے بھی معقو ل جو اب دیا۔ فو جی زرائع کے مطابق بعد دوپہر پا کستا نی افو آج نے بالاکوٹ سیکٹر میںجنگ بندی کی خلاف ورزی کر تے ہوئے بھا رتی چو کیو ں اور رہا ئشی علاقو ں کو نشانہ بنا یا ۔ اس دوران پا کستا نی افو اج نے چھو ٹے اور درمیا نہ درجہ کے ہتھیا رو ں سمیت ما رٹر شیلنگ بھی کی ۔ اور اپنی گنو ں کے دہانہ کھو لتے ہو ئے منجا کو ٹ علا قہ کو بھی اپنا نشانہ بنا یا ۔ اس دوران کیس بھی قسم کے جا نی یا مالی نقصان کی کوئی اطلا ع نہیں ہے ۔ جبکہ لو گ اپنے گھرو ں میں قید ہو کر رہ گئے کیو نکہ شیلنگ انتی زیا دہ تھی کی جنگ جیسی صورت حال علا قہ میں پیدا ہو گئی ہے اور علا قہ میں دہشت کا ما حو ل بن گیا ہے۔پونچھ کے ہی کیرنی مندھار کیرنی کائیاں وغیرہ میں پاکستان کی جانب سے اندہ دھند فائرینگ کی گئی جس سے عوام میں خوف کا ماحول ہے ۔اسلامہ باد کے مقامی فیض اکبر راٹھور اور حافظ سید محمد شاہ نے بتایا کہ اس گولہ باری سے عوام میں بے حد حوف ہے لوگ ڈرے ہیں ۔اس اعلاقے میں بنکروں کی بھی کمی ہے یہاں مزید بنکروں کی بھی ضرورت ہے ۔اسی دوران ایک فوجی جوان کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی ہے تاہم فوج کے اعلیٰ افسران نے اسکی تصدیق نہیں کی ۔ادھر گلناز اختر ولد رشید خان راٹھور نامی ایک خاتون بھی اس فائرنگ میں زخمی ہوئی وہیں ایک بچی یاسمین عارف ولد محمد عارف بھی اس شدید فائرینگ میں زخمی ہوئی جنہیں ضلع صدر ہسپتال پونچھ میں داخل کروایا گیا ۔عوام نے اس گولہ باری کی سخت مذمت کی ہے اور دو نوں اطراف کی حکومتوں کو اس کشیدگی کے خاتمے کی گزارش کی لوگوں نے کہا کہ سرحد کی اس جانب ہو یا پھر اس پار عام شہریوں کی زندگیوں کا ضیاں ناکابلِ برداشت ہے اور انسانی جانوں کی حفاظت حکومتوں کی ذمہ داری ہے اس ذمہ داری کو وہ سمجھیں اور مل بیٹھ کر اس گولہ باری کا مستقل خاتمہ کریں۔
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا