حجاج کِرام کا پہلا قافلہ کشمیر پہنچ گیا

0
0

لازوال ڈیسک

بڈگام؍؍صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بِدھوری نے آج سعودی عرب سے واپسی پر سری نگر اِنٹرنیشنل ائیر پورٹ پر 316 حجاج کرام کے پہلے قافلے کا اِستقبال کیا۔ڈی آئی جی کے ہمراہ ڈی آ ئی جی سینٹر کشمیر سوجیت کمار ، ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام اَکشے لابرو ، ایس ایس پی بڈگام الطاہر گیلانی ، اے ڈی ڈی سی ڈاکٹراکرم اللہ تاک ، ایگزیکٹیو آفیسر جموں وکشمیر حج کمیٹی ڈاکٹر شجاعت احمد قریشی ، حج حکام او ردیگر متعلقین بھی تھے۔صوبائی کمشنر نے حج کا فریضہ اَدا کرنے والے حجا ج کرام کا اِستقبال کیا اور ان کے مقدس سفرمحمود کے کامیاب اُنہوں نے حجاج کرام کے ساتھ بات چیت کرنے کے دوران ان کے سفر محمود کے لئے کئے گئے اِنتظامات کے بارے میں دریافت کیا۔اُنہوں نے حجاج کرام کی آسانی سے آمد کے اِنتظامات کا بھی جائزہ لیا او رمتعلقہ اِداروں کو ہدایت دی کہ وہ اَپنے مقامات کی طرف حجاج کرام کی آرام دہ اور بغیر پریشانی ٹرانسپورٹیشن کو یقینی بنائیں۔اِس موقعہ پر حجاج کرام نے لیفٹیننٹ گورنر کی اِنتظامیہ کا شکر یہ اَدا کیا کہ اُنہوں نے سفرکے لئے وسیع اِنتظامات کئے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا