حاجن بانڈی پورہ میں فورسز نے لوگوں پر قہر برپا کیا لوگوں کا الزا م حقیقت سے بعید /ضلع انتظامیہ

0
0

اے پی آئی
سر ینگرحا جن بانڈی پورہ میں اس وقت افرا تفریح اور خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا جب فورسز کی گشت پارٹی پر مشتعل نو جوانوں نے سنگباری کی، تشدد پر اتر آئی بھیڑ کو منتشر کر نے کیلئے پو لیس و فورسز نے اشک آ ور گیس کے گو لے داغے اور پیپر گیس کا استعمال کیا، مقا می لوگ اور دوکانداروں نے الزام لگا یا کہ فورسز نے گھروں میں گھس کا گھرویلوں جائیداد تہس نہس کی دوکانوں میں مو جوود سامان کو نقصان پہنچا یا ۔ضلع انتظا مہ نے لو گوں کے الزام کو مسترد کر تے ہو ئے کہا کہ پیٹرولنگ پارٹی پر شر پسند عناصر نے سنگباری کی جنہیں منتشر کر نے کیلئے اشک آور گیس کے گولے داغے گئے ۔اے پی آ ئی کے مطا بق 13راشٹریہ رائفلز کی گشتی پارٹی باہر آ باد حا جن کے علاقے سے گزر رہی تھی کہ اس دوران نو جوان سڑ کوں پر نکل آ ئے اور انہوں نے پولیس و فورسز کے خلاف نعرے باز ی شروع کی اور پولس و فورسز نے نوجوانوں کا تعاقب کیا جس پر وہ مشتعل ہو ئے اور انہوں نے سنگباری شروع کردی ۔تشدد پر اتر آ ئی بھیڑ کو منتشر کر نے کییلئے پولیس و فورسز نے اشک آ ور گیس کے گو لے دا غے پیپر گیس کا استعمال کیا جسسے حا جن قصبے اور اس کے ملحقہ علاقوں میں افراءتفریح اور خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا ۔مقا می لوگوں نے الزام لگایا کہ فورسز اہلکاروں نے گھروں میں گھس کر توڑ پھوٹ کر نے کے علاوہ گھریلوں جائیدار ٹہس نہس کی دو کانوں میں موجود سامان کو نقصان پہنچا یا عمر رسیدہ افراد اور نوجوانوں کو زد کوب کیا ۔ضلع انتظا میہ نے لوگوں کے الزام کو مسترد کر تے ہو ئے کہا کہ شر پسند عناصر کو منتشر کرنے کیلئے اشک آ ور گیس کے گولے داغے گئے تا ہم گھریلوں جا ئیداد کو نقصان پہنچا نے کی کو ئی کاروا ئی عمل میں نہیں لائی گئی ۔مقا می لو گوں نے انتظا میہ کی دلیل کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فورسز اہلکاروں نے جموں کشمیر پولیس میں تعینات اہلکار شمس الدین کے رہا ئشی مکان کی توڑ پھوڑ کی جبکہ فورسز اہلکاروں نے پوری بستی پر قہر بر پا کر دیا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا