جے آئی اے آر کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد

0
58

غذائ، ورزش اور وزن کو قابو میں رکھنے کے متعلق جانکاری فراہم کی گئی
لازوال ڈیسک
جموں مفت طبی کیمپوں کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے جموں انسٹیچوٹ آف آئیر ویدا اینڈ ریسرچ کی جانب سے ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس کا افتتاح ایس سی ریکھی اور پنڈت اشوانی کمار شاستری جی نے کیا ۔واضح رہے کیمپ میں غذائ، ورزش اور وزن کو قابو میں رکھنے کے متعلق جانکاری فراہم کی گئی جبکہ کیمپ میں 128لوگوں کا طبی معائنہ کیا گیا ۔اس دوران ڈاکٹر سکرانت شرما، ڈاکٹر اکنکشا مہاجن، ڈاکٹر بھاونا، ڈاکٹر مدھو بالا، ڈاکٹر ارجن، ڈاکٹر نیرو، و دیگران نے اپنی خدمات انجام دیں ۔اس کے علاوہ ڈپارٹمنٹ آف پی جی اسٹیڈیز شالیا تانترا نے ہر ماہ مفت طبی کیمپ منعقد کرنے کی یقین دھانی کروائی ۔کیمپ کا انعقاد کرنے پر پی جی اسٹیڈیز شالیاتانترا ڈپارٹمنٹ نے جموں انسٹیچوٹ آف آئرویدا اینڈ میڈسن کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا